Delhi-NCR

 بی ایچ  ای ایل بھارت کو توانائی، انفراسٹرکچر میں خود کفیل بنا رہا ہے۔مہندر ناتھ پانڈے

نوئیڈا۔ 2 جنوری۔ ایم این این۔  بھاری صنعتوں کے مرکزی  وزیر مہندر ناتھ پانڈے نے کہا کہ سرکاری انجینئرنگ فرم  بھارت  ہیوی  الیکٹرک  لمیٹڈ( بی ایچ  ای ایل) نہ صرف ہندوستان کو توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں خود انحصار بنا رہی ہے بلکہ دفاع اور خلائی شعبوں میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ وزیر نے پیر کو بی ایچ ای ایل کے دن کے موقع پر نوئیڈا میں نو تعمیر شدہ  بھیج  سدن کا افتتاح کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے 2070 تک ‘ نیٹ صفر’ کاربن کے اخراج کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کی واضح کال کا حوالہ دیا اور کہا کہ یہ 18 منزلہ، ماحول دوست سبز عمارت جدید ترین ٹیکنالوجی اور معیارات کے مطابق تعمیر کی گئی ہے۔ ماحولیاتی تحفظ کے لیے  بی ایچ ای ایل کے عزم کی علامت ہے ۔وزیر نے نوٹ کیا کہ عمارت، 30 کلو واٹ کے شمسی توانائی کے نظام سے لیس ہے، سبز توانائی کی طرف مزید آگے بڑھنے کے بی ایچ ای ایل کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔اپنے قیام کے بعد سے ہی آتم نیر بھر بھارت بنانے میں بی ایچ ای ایل کے تعاون کو یاد کرتے ہوئے، پانڈے نے مزید کہا کہ بی ایچ ای ایل  نہ صرف ہندوستان کو توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں خود کفیل بنانے کی کوشش کر رہا ہے بلکہ یہ دفاع اور خلا کے میدان میں بھی اہم شراکت کر رہا ہے۔اپنے خطاب میں، بجلی اور بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت کرشنا پال گرجر نے مشاہدہ کیا کہ 2000 سے زیادہ لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش والی نئی عمارت دہلی-این سی آر کے تمام دفاتر کو ایک ہی دفتر سے کام کرنے کی سہولت فراہم کرے گی اور اس کے نتیجے میں بہتر تال میل پیدا ہوگا۔گرجر نے گرین انرجی کے تئیں بی ایچ ای ایل  کی کوششوں کو بھی سراہا جس میں کمپنی کی طرف سے کول انڈیا اور  این ایل  سی انڈیا کے ساتھ تجارتی سائز کے کول گیسیفیکیشن پراجیکٹس کے لیے دستخط کیے گئے مفاہمت کی یادداشتوں کا خصوصی ذکر کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری ہیوی انڈسٹریز کامران رضوی نے کہا کہ کسی ادارے کی اپنی جائیدادیں ہونا اپنے ملازمین کو اعتماد اور حوصلہ دیتا ہے۔

Related posts

فیوجی فلم کی بھارت میں آفس پرنٹر کے کاروبار میں اینٹری

Awam Express News

ڈیوٹی پر جا رہے 23 سالہ نوجوان کا چاقو مار کر قتل

Awam Express News

ریلائنس پرالی سے ایندھن پیدا کرنے والی ملک کی سب سے بڑی کمپنی بن گئی

Awam Express News