UAE

11 ٹرکوں پر مشتمل متحدہ عرب امارات کا ایک اور امدادی قافلہ غزہ کی پٹی میں داخل

ایک اماراتی امدادی قافلہ مصری رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ کی پٹی میں "گیلنٹ نائٹ 3” کے انسانی آپریشن کے ایک حصے کے طور پر فلسطینی عوام کو ان کے موجودہ حالات میں مدد پہنچانے کے لیے داخل ہوا ہے۔ یہ قافلہ 11 ٹرکوں پر مشتمل ہے جو 240 ٹن سے زیادہ انسانی امداد لے کر جا رہے ہیں جن میں سردیوں کے کپڑے، خیمے، خاندانی سامان، کھانے پینے کی اشیاء اور طبی سامان شامل ہیں۔ متحدہ عرب امارات غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کو انسانی بنیادوں پر مدد فراہم کرنے، ان کے مصائب کو کم کرنے اور ان کی بنیادی ضروریات کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے۔ 20 فروری 2024 تک "گیلنٹ نائٹ 3” کے انسانی بنیادوں پر آپریشن کے ذریعے فلسطینی عوام کو فراہم کی جانے والی اماراتی امداد 15,809 ٹن سے تجاوز کر گئی جو 165 کارگو طیاروں، دو کارگو جہازوں اور 476 ٹرکوں کے ذریعے روانہ کی گئی۔ غزہ کے اندر فیلڈ ہسپتال کو موصول ہونے والے کیسز کی تعداد 5,423 تک پہنچ گئی۔ متحدہ عرب امارات نے 1.2 ملین گیلن یومیہ پیداواری صلاحیت کے ساتھ چھ پانی صاف کرنے والےپلانٹس قائم کیے ہیں جس سے غزہ کی آبادی کو فائدہ پہنچا ہے۔ مزید برآں غزہ کی پٹی میں داخلے کی تیاری کے لیے پانچ خودکار بیکریوں کو مصری شہر العریش بھیجا گیا ہے۔

Related posts

دبئی گلوبل سٹی انڈیکس 2024 میں مشرق وسطیٰ اور افریقہ کا سرفہرست شہر قرار

Awam Express News

متحدہ عرب امارات کی ریسکیو ٹیموں کی میانمار میں زلزلہ متاثرین کی مدد جاری

Awam Express News

متحدہ عرب امارات کے صدر کا 2025 کو ‘کمیونٹی کا سال’ قرار

Awam Express News