نئی دلی۔24؍ فروری ۔ ایم این این۔ 100سال سے زیادہ عرصے سے اردو کی خدمت میں سرگرم اردوروزنامہ ملاپ کے تاج میں آج اس وقت ایک اور ہیڑا جڑ گیا جب میڈیا فیڈریشن آف انڈیا نے یہاں روزنامہ ملاپ نئی دہلی کو ’’سال کا بہترین اردو اخبار‘‘ کے اعزاز سے نوازہ۔ 18ویں میڈیا ایکسی لینس ایوارڈز۔ 2024 تقسیم کا اہتمام یہاں پیارے لال بھون آئی ٹی او میں کیا گیا تھا۔میڈیا فیڈ ریشن آف انڈیا کے قومی صدر ارون شرما نے بتایا کہ میڈیا ایکسی ایوارڈ کا یہ 18واں ایڈیشن ہے۔ یہ ایوارڈ صحافت کے شعبہ میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے سوشل میڈیا پر آنےوالی خبروں کی صداقت پرخدشہ ظاہر کرتے ہوئے پرنٹ میڈیا اور الیکٹرونک میڈیا پر آنے والی خبروں پر ہی بھروسہ کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے دور میں پرنٹ میڈیا کولاحق پریشانیوں کو اجاگر کرتےہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت کو پرنٹ میڈیا کیلئے اشتہارات کا کوٹہ بڑھانے کا مطالبہ کیا۔ اس سے پہلے روزنامہ ملاپ اردو نئی دلی کے چیف ایڈیٹر نوین سوری نے ملاپ کو دیئے جانے والے اس اعزاز کیلئے میڈیا فیڈریشن آف انڈیاکے صدرشری ارون شرما سمیت ان کی تمام ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ کیا۔ ایک ویڈیو پیغام میں شری نوین سوری نے کہا کہ طبیعت ناساز کی وجہ سےمیں موقع پر حاضر نہیں ہوا اس کیلئے میں معذرت خواہ ہوں۔ میں میڈیا فیڈریشن آف انڈیا کے صدر شری ارون شرما اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے اردوملاپ کو یہ اعزاز دیا۔ انہوں نے کہا کہ بیسٹ اردو نیوز پیپر کا جو آپ نے ہمیں ایوارڈ دیا ہے اس کیلئے میں تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
یہ اعزاز صرف ملاپ کا نہیں ہے، یہ ملاپ کو تیار کرنے والے سبھی لوگوں کا ہے جو روز صبح اسے آپ کے سامنے پیش کرتے ہیں۔ یہ اعزاز ان سب پڑھنے والوں کا ہے جو ملاپ کی مقبولیت کے پرچم کو لہراتے ہیں۔ ا س کے ساتھ اردو کے سب چاہنے والے ہیں، ان کیلئے بھی ہے۔ اردو ایک مکمل تہذیب ہے اور میں یہ مانتا ہوںکہ ملاپ نے اس تہذیب کو بخوبی اپنے اندر ڈھالا او رنبھایا ہے اور آپ سب کے سامنے پیش کیا۔ اب روزنامہ ملاپ کا ڈیجیٹل اوتار شری رشی سوری کریڈل کررہے ہیں اور اسے آگے لیکر جارہے ہیں، اور آج یہ ہےکہ ملاپ کیلئے نہ کوئی حد ہےنہ کوئی سرحد ہے،وہ ہر ا یک پلیٹ فارم پر دستیاب ہے، میں آپ سب کا شکر گذار ہوں اور آپ سب کو اس تقریب کیلئے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعائیں دیتا ہوں۔ جئے ہند۔ ایوارڈ ملنے پر روز نامہ ملاپ کے بین الاقوامی امور کے ایڈیٹر شری رشی سوری نے بھی میڈیا فیڈریشن آف انڈیا کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس اعزاز کیلئے ’ٹیم ملاپ ‘ کو بھی مبارکباد پیش کی۔