Saudi Arabia

مملکت کی معیشت کو تیل کی آمدن سے ہٹ کر استوار کرنے میں سعودی ویژن 2030 کتنی اہم ہے؟

سعودی عرب میں اقتصادی شعبے میں تنوع کے لیے تیل کے علاوہ دیگر شعبوں میں سرگرمیاں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں۔ تازہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ مملکت اقتصادی منظر نامے میں تیل کی آمدنی سے ہٹ کر آنے کو تیار ہے۔ریاض بینک سعودی عرب پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس ماہ مارچ میں 57 پر تھا۔ ماہ فروری میں یہ 57.2 پر تھا۔ بہرحال انڈیکس کا 50 سے اوپر ہونا خوش آئند ہے۔ موسمی اعتبار سے ایڈجسٹ یہ انڈیکس مملکت میں سرگرمیوں کی وسعت کی نشاندہی کرتا ہے۔ماہ فروری میں آؤٹ پٹ ذیلی انڈیکس 61.5 سے بڑھ کر ماہ مارچ میں 62.2 تک پہنچ گیا۔ گذشتہ سال ماہ سمتبر کے بعد انڈیکس بلند ترین سطح پر تھا۔ انڈیکس میں یہ اضافہ ‘مینوفیکچرنگ سیکٹر’ کو ملنے والے نئے آڈرز کے بعد سامنے آیا ہے۔ نئے ملنے والے ان آرڈرز سے مملکت کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔

ریاض بینک کے سربراہ معیشت نائف الغیث نے کہا ہے ‘سعودی عرب کے ‘پرچیزنگ مینجرز اندیکس’ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ یہ تیل کے علاوہ دیگر شعبوں میں توسیع کے سبب ہوا ہے۔کاروباری سرگرمیوں میں اضافے سے پیداوار میں چھ مہینوں کے دوران اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ خریداری سرگرمیوں میں اضافے نے مارکیٹ کے خوشگوار منظرنامے کو اجاگر کیا ہے۔

Related posts

Special Issue on the Occasion of the Saudi Founding Day

Awam Express News

مملکت ملکوں کے درمیان مکالمے کو فروغ دینے اور اپنی ثقافت کو اجاگر کرنے کی کوشش کرتی ہے: ڈاکٹر محمد حسن علوان

Awam Express News

مدینہ منورہ میں 18 ہزار عازمین حج نے میڈیکل سروسز سے فائدہ اٹھایا

Awam Express News