Saudi Arabia

مدینہ منورہ میں 18 ہزار عازمین حج نے میڈیکل سروسز سے فائدہ اٹھایا

سعودی عرب میں وزارت صحت نے بتایا ہے کہ رواں ماہ ذی القعدہ کے آغاز سے 18 ہزار سے زیادہ عازمین حج نے مدینہ منورہ میں موسمی صحت کی سہولیات اور مراکز میں میڈیکل سروسز سے فائدہ اٹھایا ہے۔ یہ طبی خدمات ان جامع خدمات کا حصہ ہیں جو وزارت کی جانب سے ضیوف الرحمن کی دیکھ بھال کے لیے فراہم کی جارہی ہیں۔وزارت صحت نے بتایا کہ 16 ہزار 101 عازمین حج نے مسجد نبوی سے متصل موسمی صحت کے مراکز اور مرکزی علاقے کے آس پاس کے علاقوں میں صحت کی دیکھ بھال کی خدمات حاصل کیں۔ جبکہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹس نے ماہ ذو القعد میں اب تک 2 ہزار 188 عازمین حج کو سہولت فراہم کی ہے۔ ان میڈیکل سہولیات میں چار افراد کی اوپن ہارٹ سرجری بھی کی گئی ہے۔ ۔ متعدد قومیتوں کے 36 حاجیوں کو کارڈیک کیتھیٹرائزیشن کی ضرورت تھی۔ انہیں علاج اور تشخیصی آپریشنوں کے درمیان تقسیم کیا گیا۔ 21 دیگر سرجیکل آپریشنز کیے گئے۔ اسی طرح 20 عازمین حج کے ڈائیلاسز بھی کیے گئے ہیں۔

Related posts

‘برکس کانفرنس’ میں سعودی وزیر خارجہ کی شرکت ، غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

Awam Express News

سعودی عرب کے کاروباری ادارے افراطِ زرکے دباؤکے باوجود پُرامید

Awam Express News

مملکت ملکوں کے درمیان مکالمے کو فروغ دینے اور اپنی ثقافت کو اجاگر کرنے کی کوشش کرتی ہے: ڈاکٹر محمد حسن علوان

Awam Express News