Hajj 2024 Saudi Arabia

مکہ مکرمہ کے ڈپٹی گورنر کا حج سیزن 1445ہجری کی کامیابی کا اعلان

مکہ مکرمہ ریجن کے نائب گورنر اور مرکزی حج کمیشن کے وائس چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے منیٰ میں امارہ کے صدر دفتر سے اس سال کے حج 1445 ہجری کی کامیابی کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ "اس سال کے فریضہ حج کی کامیابی اور خیریت کے ساتھ تکمیل پر ہم س اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں ایک بار پھرحجاج کی میزبانی اور ان کے مناسک کی ادائی میں سہولیات فراہم کرنے کی توفیق عطا کی۔ہم سب کی اجتماعی اور انفرادی مساعی کے نتیجے میں مملکت نے حج سیزن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کامیابی حاصل کی۔ آج ہم فخر کے ساتھ اس سال حج کے موسم (1445ھ) کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ اس عظیم فریضے کی کامیابی پر ہم اللہ کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے۔

شہزادہ سعود نے اگلے سال کے حج کے سیزن کے انتظامات اور منصوبہ بندی کے فوری آغاز کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام سطحوں پر حاصل ہونے والی کامیابیاں صرف ایک نئے مرحلے کا آغاز ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کیے جاسکیں۔ انشاء اللہ اگلے سال کے حج سیزن کے لیے فوری طور پر انتظامات اور منصوبہ بندی شروع کر دی جائے گی۔ ہم پورے حج کے نظام کی تیاری جاری رکھیں گے، کیونکہ ہمارے عزائم کی کوئی حد نہیں ہے اور ہماری امیدیں لامحدود ہیں۔

انہوں نے خدا کے ضیوف الرحمان اس سال حج کے موسم میں کام کرنے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئےان کی مساعی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ حج سیزن کو کامیاب بنانے میں تعاون کرنے والے تمام اداروں، افراد اور رضا کاروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Related posts

سعودی وزارت حج کا 2026 کے لیے مملکت کے عازمین حج کے اندراج کے آغاز کا اعلان

Awam Express News

الشرق الاوسط کے سابق مدیرسلمان الدوسری سعودی عرب کے نئے وزیربرائے میڈیا مقرر

Awam Express News

شاہ سلمان کی شہدائے غزہ کے ایک ہزار اقارب کی حج کی میزبانی کا حکم

Awam Express News