احمد آباد۔24؍ جولائی۔ ایم این این۔ بھوٹان کے بادشاہ جگمے کھیسار نمگیل وانگچک اور وزیر اعظم داشو شیرنگ توبگے نے بدھ کے روز کہا کہ ان کا دورہ بھوٹان اور ہندوستان کے درمیان دوستی کے رشتوں کو مزید مضبوط کرے گا۔ انہوں نے گجرات کا تین روزہ دورہ مکمل کیا جہاں انہوں نے اڈانی گروپ کے زیر انتظام چلنے والےدنیا کی سب سے بڑی قابل تجدید توانائی (RE) سائٹ خواڈا اور موندرا پورٹ کا دورہ کیا۔وفد نے گفٹ سٹی کا بھی دورہ کیا، جو کہ آنے والا عالمی مالیاتی اور آئی ٹی خدمات کا مرکز ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس سمارٹ سٹی میں اتنے کم وقت میں جو کچھ حاصل کیا گیا ہے اس سے ہم متاثر ہیں۔ ہمارے یہاں آنے سے بھوٹان اور بھارت کے درمیان دوستی کے مضبوط رشتوں کو مزید تقویت ملے گی۔ گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل، شاندار انتظامات کے لیےشکریہ ۔بھوٹانی وفد نے اسٹیچو آف یونٹی کا بھی دورہ کیا جو کہ ان کے لیے ایک ” یاترا ” جیسا تھا۔بھوٹانی وزیر اعظم نے ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان ‘ مائنڈفلنیس سٹی’ تیار کرنے کے لیے شراکت داری پر بھی زور دیا، جس کا منصوبہ ہندوستان کی سرحد کے قریب جنوبی بھوٹان کے گیلیفو شہر میں بنایا گیا ہے۔ریاستی حکومت نے کہا کہ دورہ کرنے والا وفد "عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے اور دیگر ہائی ٹیک سسٹم جیسے ڈسٹرکٹ کولنگ سسٹم اور یوٹیلیٹی ٹنل” کو دیکھ کر بہت متاثر ہوا۔منگل کو، کنگ وانگچک اور مسٹر ٹوبگے نے کھاوڈا میں دنیا کی سب سے بڑی قابل تجدید توانائی سائٹ کا دورہ کیا جو ملک کی سب سے بڑی اور دنیا کی معروف قابل تجدید توانائی کمپنیوں میں سے ایک، اڈانی گرین انرجی لمیٹڈ کے ذریعے چلائی جاتی ہے۔ بعد ازاں، انہوں نے موندرا کی میگا پورٹ کا بھی دورہ کیا، جو ہندوستان کی سب سے بڑی تجارتی بندرگاہ ہے جس میں جدید ترین انفراسٹرکچر اڈانی پورٹس اور اسپیشل اکنامک زون لمیٹڈ کے ذریعے چلایا جاتا ہے — جو کہ ہندوستان میں سب سے بڑا تجارتی بندرگاہ آپریٹر ہے۔