Delhi-NCR

سلمان خورشید انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر کے نئے صدر منتخب

ہندوستانی مسلمانوں کے باوقار ادارہ ’انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر‘ (آئی آئی سی سی) کے انتخابات میں سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید نے فتح کا پرچم لہرایا ہے۔ وہ سینٹر کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ سینٹر میں صدر سمیت مختلف عہدوں کے لیے گزشتہ 11 اگست کو ووٹنگ ہوئی تھی اور پھر مسلسل 3 دن تک جاری رہنے والی رائے شماری میں سلمان خورشید ابتداء سے ہی سبقت لئے ہوئے تھے جو تیسرے دن یعنی آخر تک جاری رہی۔ وہ دوسرے دن ہی ناقابل تسخیر سبقت حاصل کر چکے تھے۔ انہوں نے 721 ووٹ حاصل کر کامیابی کا پرچم لہرایا۔ سابق صدر سراج الدین قریشی کے پینل کے امیدوار ڈاکٹر ماجد احمد تالی کوٹی کو شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا۔ قابل ذکر ہے کہ سراج الدین قریشی گزشتہ چار مدت کار سے انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کی باگ ڈور سنبھالے ہوئے تھے۔ رواں سال عمر 75 سال عبور ہونے پر وہ اس انتخابات میں حصہ نہیں لے پائے تھے، تاہم انہوں نے  ڈاکٹر ماجد احمد تالی کوٹی کو الیکشن میں بطور صدر امیدوار کھڑا کیا تھا، لیکن جب نتیجہ برآمد ہوا تو وہ سرفہرست تین امیدواروں میں بھی شامل نہ ہو پائے۔

Related posts

وزیر اعظم نے بسنت پنچمی کے پرمسرت موقع پر سبھی کومبارکبادپیش کی

Awam Express News

آسام میں چائلڈ میرج کے نا م پر مسلمانوں کو ہراساں نہ کیاجائے ترکی اور شام کے ہلاک شدگان سے ہمدردی اور دعا۔

Awam Express News

‘آزادی کا امرت کال’ میں تیار کردہ تمام اسٹیشنوں کو ‘ امرت بھارت اسٹیشن’ کہا جائے گا۔پی ایم مود ی

Awam Express News