Saudi Arabia

سعودی عرب کے 94 ویں قومی دن کی شناخت کا اعلان

سعودی عرب میں جنرل اینٹرٹینمنٹ اتھارٹی(GEA) کے چیئرمین تركی آل الشيخ نے مملکت کے 94 ویں وقومی دن کی شناخت کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ دن ہر سال 23 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔ رواں سال قومی دن "ہم خواب دیکھتے ہیں اور پورے کرتے ہیں” کے تحت منایا جائے گا۔

گذشتہ برس سامنے آنے والی اس شناخت میں اُن بڑے اور ضخیم منصوبوں کو نمایاں کیا جاتا ہے جو سعودی ویژن 2030 پروگرام کا حصہ شمار ہوتے ہیں۔جنرل اینٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے تمام سرکاری اور نجی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ 94 ویں قومی دن کے موقع پر منظور شدہ شناخت کا استعمال کریں۔ اس شناخت کے حوالے سے خصوصی کتابچہ اس لنکhttp://nd.gea.gov.sa/ سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ یہ اس شناخت کے حوالے سے خصوصی ہدایات اور مختلف ایپلی کیشنوں کے ذریعے اس کے استعمال کے طریقہ کار پر مشتمل ہے۔ ان کے علاوہ قومی دن کے حوالے سے سرگرمیوں، خبروں اور تصاویر سے متعلق تمام معلومات یہاں سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

Related posts

سعودی خاتون سارجنٹ کا سوڈان سے آنے والے بھارتی باشندوں کا اردو میں خیر مقدم

Awam Express News

قرآن مجید کی بے حرمتی کے واقعات کی شدید مذمت :شاہ سلمان

Awam Express News

کنگ فہد بارڈر پل پر مسافروں کی ریکارڈ آمد و رفت

Awam Express News