Uncategorized

حکیم شباب الدین کو آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کا خراج عقیدت

نئی دہلی۔ 10 ستمبر 2024
صدر دواخانہ کے منیجنگ ڈائرکٹر حکیم شباب الدین کے انتقال پر آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کی طرف سے ایک تعزیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے کہا کہ حکیم شباب الدین ایک باکردار اور بھروسے مند انسان تھے۔ انہوں نے طب یونانی کی خدمت میں اپنی پوری زندگی صرف کی۔ انہوں نے کہا کہ حکیم شباب الدین سے ان کے تین دہائیوں پرانے مراسم تھے اور ان مراسم میں کبھی کوئی فرق نہیں آیا۔ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے مفت یونانی میڈیکل کیمپوں میں انہوں نے مفت دوائیں فراہم کیں اور قدم قدم پر تعاون کیا۔ تعزیتی میٹنگ میں ڈاکٹر شکیل احمد، حکیم آفتاب عالم، حکیم محمد مرتضیٰ دہلوی، محمد عمران قنوجی اور ندیم عارف نے بھی اظہار خیال کیا۔ آخر میں مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔

Related posts

شکرانے کا دن سنت راجندر سنگھ جی مہاراج

Awam Express News

مکہ مسجد کے امام سعید الرحمن عزیز کے ساتھ ماب لنچنگ کی کوشش

Awam Express News

متحدہ عرب امارات صدر کی ہدایت پر شروع کئے گئے اقدامات کی بدولت پولیو کے خاتمے میں عالمی رول ماڈل ہے، وزیر صحت

Awam Express News