Uncategorized

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اُڑان اسکیم کی 8ویں سالگرہ منائی

نئی دلی۔ 21؍ اکتوبر۔ ایم این این۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اُڑان (اُڑے دیش کا عام ناگرک) اسکیم کی 8ویں سالگرہ کی یاد منائی،  جس نے ہندوستان کے ہوا بازی کے شعبے میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔جناب مودی نے اس اہم اقدام سے مرتب ہونے والے کلیدی اثرات  کو بھی اجاگر کیا۔وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا،’’آج، ہیش 8 ایئرس آف اڑان، کے آٹھ سال مکمل ہو رہے ہیں، یہ  ایک ایسی پہل  ہے، جس نے ہندوستان کے ہوابازی کے شعبے کو یکسر تبدیل کر دیا ہے۔ ہوائی اڈوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ  مزید ہوائی راستوں  میں اضافہ کئے جانے تک، اس اسکیم نے کروڑوں لوگوں کو پرواز تک رسائی کو یقینی بنایا ہے۔ ایک ہی وقت میں، اس اسکیم  نے کامرس اور تجارت کو بڑھانے اور علاقائی ترقی  میں تیزی لانے میں نمایاں چھاپ چھوڑی ہے۔  آنے والے وقتوں میں، ہم ہوا بازی کے شعبے کو مضبوط کرتے رہیں گے اور لوگوں کے لیے اور بھی بہتر کنکٹی ویٹی اور آرام پر توجہ مرکوز کریں گے۔‘‘

Related posts

مرکزی وزیر پیوش گوئل نے پی ایم گتی شکتی کے مجموعہ کادوسرا جلدجاری کیا

Awam Express News

وزیر خارجہ جے شنکر نے جمیکا اور بولیویا کے قومی دن پر مبارکباد دی

Awam Express News

بہار میں این آر سی کی طرف بڑھتے قدم

Awam Express News