Saudi Arabia

سعودی عرب میں قومی دن پر ایک ساتھ 4 چھٹیاں

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں 22 اور 23 ستمبر بروز اتوار اور پیر کو قومی دن روایتی جوش اور جذبے کے ساتھ منایا جائے گا اور ان دو دنوں عام تعطیل کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔تعطیلات کا اعلان انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارت نے کیا۔ تعطیلات سرکاری محکموں سمیت نجی اداروں میں بھی ہوں گی۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں جمعہ اور ہفتہ دو روزہ ہفتہ وار تعطیلات ہوتی ہیں۔

اس طرح 20 اور 21 ستمبر کو ہفتہ وار چھٹیاں جب کہ 22 اور 23 ستمبر کو قومی دن کی تعطیلات ہونے سے مسلسل 4 چھٹیاں مل گئیں۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کا قومی دن ہر سال 23 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔

Related posts

سری نگر ہوائی اڈے نے نائٹپارکنگ ایپلی کیشن فیس میں 50 فیصد کمی کا فیصلہ کیا

admin

المسجد الحرام میں بین الاقوامی حفظِ قرآن کا مقابلہ 25 اگست سے شروع

Awam Express News

سعودی عرب میں صعنتی مشینری کے شعبہ میں 96 ارب ریال سرمایہ کاری کے 50 مواقع پیش

Awam Express News