International

ہندوستان اور بھوٹان نے سرحد پار اور رابطے کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا

تھمپو ۔ 27؍ ستمبر۔ ایم این این ۔  کامرس سکریٹری سنیل برتھوال اور ان کے بھوٹانی ہم منصب داشو تاشی وانگمو نے جمعہ کو تھمپو میں ہندوستان۔بھوٹان، کامرس سکریٹری سطح کی میٹنگ (سی ایس ایل ایم) کی مشترکہ صدارت کی، جہاں انہوں نے     سرحد پار اور رابطے کا بنیادی ڈھانچہ  کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا۔ وزارت تجارت نے ایک بیان میں کہا  گیا ہے  کامرس سکریٹری برتھوال نے 27 سے 28 ستمبر 2024 تک بھوٹان کا سرکاری دورہ کیا۔ میٹنگ کے دوران ہونے والی اہم بات چیت میں سرحد پار تجارت اور کنیکٹیویٹی انفراسٹرکچر کی ترقی کو تیز کرنا شامل ہے جس میں جیگاؤں-فوینتھولنگ میں ایک مربوط چیک پوسٹ کا قیام اور کوکراجھار۔گیلیفو اور بنارہاٹ۔سمتسے  ریل روابط شامل ہیں۔  بھوٹان سے ہندوستان میں اریکا نٹ کی درآمد کے اضافی راستوں کے طور پر ایل سی ایس ہٹیسر اور ایل سی ایس درنگا کو مطلع کرنے کے لیے بات چیت کی گئی۔ بھارتنے ضروری بنیادی ڈھانچے کی اپ گریڈیشن کے بعد سمرنگ میں ایل سی ایس کو مطلع کرنے پر اتفاق کیا۔ بھوٹان سے ہندوستان میں سکریپ کی درآمد کے لیے ایل سی ایس جائیگاؤں کے نوٹیفکیشن پر غور؛ بھارت بھوٹان سرحد کے ساتھ سرحدی ہاٹ کا قیام؛ کاروباری افراد کی نقل و حرکت کی سہولت؛ بھوٹان سے بھارت کو پتھروں کی درآمد پر غور؛ بھوٹان سے ہندوستان کو درآمد کرنے کے لیے لکڑی کی تین اضافی اقسام کو شامل کرنا جیسے  مدعوں پر  بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Related posts

بھارت سرمایہ کاری کے ایک پرکشش منرزل ہے۔ مودی

Awam Express News

وسطی فلپائن میں 6.9 شدت کا زلزلہ۔

Awam Express News

پی ایم مودی اور امریکی صدر بائیڈن نے دو طرفہ بات چیت کی

Awam Express News