China

چائنا میڈیا گروپ کے پینٹنگ اینڈ کیلیگرافی انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ممتاز فنکاروں کی خطاطی اور پینٹنگ نمائش کا انعقاد

  بیجنگ میں چائنا میڈیا گروپ  کے پینٹنگ اینڈ کیلیگرافی انسٹی ٹیوٹ کے خصوصی طور پر مقرر کردہ فنکاروں کی خطاطی اور مصوری کی نمائش کا آغاز ہوا۔ چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے تقریب میں شرکت کی اور سی ایم جی کے پینٹنگ اینڈ کیلیگرافی انسٹی ٹیوٹ کے ممتاز اعزازی مشیر، ممتاز اعزازی نائب سربراہ اور ممتاز آرٹسٹ کو تقرری کے خطوط جاری کیے۔ موجودہ نمائش میں چین کے  40 سے زائد اعلیٰ معیار کے فنکاروں کے تقریباً 100 فن پاروں کی نمائش کی گئی ، اور یہ چھ سال سے زیادہ عرصہ قبل اپنے قیام کے بعد سےسی ایم جی  کی طرف سے منعقدہ اعلیٰ ترین معیار کی  نمائش ہے۔ چائنا نیشنل اکیڈمی آف پینٹنگ کے آرٹ میوزیم کے سابق ڈائریکٹر حہ  جیالین، سینٹرل اکیڈمی آف فائن آرٹس کے اسکول برائے تجدید کے ڈین وانگ ا ینگ شنگ، 81 آرٹ میوزیم کے آرٹسٹک ڈائریکٹر یانگ ون سن، چائنا آرٹسٹ ایسوسی ایشن کی چائنیز پینٹنگ آرٹ کمیٹی کے رکن یوئی چھیئن شان  اور دیگر مہمانوں نے  نمائش میں شرکت کی۔

Related posts

قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے چین کے نائب صدر ہان ژینگ سے ملاقات کی

Awam Express News

بھارت۔ چینکے بیچ صحتمند تعلقات دونوں ممالک کے طویل مدتی مفادات کو پورا کریں گے۔ چینی وزیر خارجہ

Awam Express News

جشن بہار کی آمد پر شی جن پھنگ کا چینی قوم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

Awam Express News