China

شی جن پھنگ کا سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیوروکے 17 ویں اجتماعی مطالعہ کے اجلاس میں اہم خطاب

28 اکتوبر کی سہ پہر کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو نے ثقافت کے اعتبار سے ایک مضبوط ملک کی تعمیر پر 17 واں اجتماعی مطالعہ کیا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ نے مطالعے کی صدارت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ 2035 تک ثقافت کے اعتبار سے مضبوط  ملک کی تعمیر کے اسٹریٹجک ہدف کی تکمیل کے لیے نئےدور میں چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلسٹ ثقافت کو مسلسل فروغ دینا ضروری ہے تاکہ ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور قومی احیاء کے لئے ٹھوس ثقافتی بنیاد بنائی جائے ۔

شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ پوری قوم کی ثقافتی جدت طرازی اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کی کوشش کی جانی چاہئے۔ ثقافتی اور تکنیکی انضمام کے مؤثر میکانزم کو تلاش کریں،ثقافتی تعمیر کی ڈیجیٹل بااختیاری اور انفارمیٹائزیشن تبدیلی کااحساس کریں، اور ثقافتی وسائل کے فوائد کو ثقافتی ترقی کےفوائد میں تبدیل کریں.

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ لوگوں کی متنوع، کثیرسطحی اور کثیر الجہتی روحانی اور ثقافتی ضروریات کو پوراکرنے، ثقافتی خدمات اور ثقافتی مصنوعات کی فراہمی کی صلاحیت کو بہتر بنانے اور لوگوں کے ثقافتی حصول اور خوشی کے احساس کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے۔

شی جن پھنگ نے مختلف شکلوں میں  بین الاقوامی افرادی و ثقافتی تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں انسانی تہذیب کی تمام شاندار کامیابیوں سے سیکھنےکے لئے پہل کرنی چاہئے۔

Related posts

ایران سے 3000 سے زائد چینی شہریوں کو نکال لیا گیا ہے، چینی وزارت خارجہ

Awam Express News

چین کا منصوبہ "بڑے برکس تعاون” کے نئے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے

Awam Express News

چین میں ایک ہفتےمیں دوسرے بڑے حملے میں آٹھ افراد ہلاک

Awam Express News