Iran

اسرائیل کی جارحیت کا مناسب جواب دیں گے ۔ایرانی صدر

مقامی وقت کے مطابق 27 اکتوبر کو  ایرانی صدر مسعود پیزشکیان  نے کہا کہ ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن وہ اپنے قومی حقوق کا دفاع کرے گا اور اسرائیلی جارحیت کا مناسب جواب دینے کا حق  ایران کو  حاصل ہے۔

اسی دن، امریکی محققین نے کہا کہ سیٹلائٹ  تصاویر  کے مطابق 26 تاریخ کو ایران پر اسرائیل کے فوجی حملے میں تہران کے قریب ایک بڑے فوجی اڈے پارچن اوربڑے میزائل پروڈکشن بیس کھوجیر کی کئی عمارتوں  کو نقصان پہنچاہے  ۔اس کے علاوہ  بیلسٹک میزائلوں کے لیے ٹھوس ایندھن کی تیاری سے متعلق سہولیات  بھی اسرائیلی حملے میں نشانہ بنی ہیں ۔ اسرائیلی ذرائع کے مطابق  اس حملے سے ایران کی میزائل انوینٹری کو اپ ڈیٹ کرنے کی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچا  ہے اور  اسرائیل کے یہ حملے   ایران کو اسرائیل پر مزید بڑے پیمانے پر میزائل حملے کرنے سے روک سکتے  ہیں ۔

Related posts

آپریشن سندھو: بھارت نے ایران سے 1100 سے زیادہ شہریوں کو محفوظ نکالا

Awam Express News

ایران کے اردو ٹی وی چینل سحرکا تلاوت قرآن کا بین الاقوامی مقابلہ اختتام پذیر

Awam Express News

عمان کے سلطان کی تہران میں خامنہ ای سے ملاقات

Awam Express News