Iran

ایران میں امریکہ اور اسرائیل کے خلاف ریلی

 تین نومبر کو ایرانی شہریوں نے تہران میں سابق امریکی سفارت خانے کے مقام کے سامنے امریکی سفارت خانے میں ایرانی طلبا ء  کے  داخلے  کے   پینتالیس سال مکمل ہو نے پر ایک ریلی کا انعقاد کیا۔

تقریب میں  ایرانی اور فلسطینی پرچم اٹھا ئے ہزاروں افراد نے  امریکہ اور اسرائیل مخالف نعرے لگائے ۔  ان افراد کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں امریکہ کی موجودگی علاقائی امن و استحکام کے لیے نہیں بلکہ اپنے مفادات کے لیے ہے اور  امریکہ کی جانب سے اسرائیل کی مکمل حمایت کے ساتھ ساتھ علاقائی ممالک کے خلاف اسرائیل کی مسلسل اشتعال انگیزی اور جارحیت خطے میں جاری کشیدگی کی اہم وجوہات ہیں۔

یاد رہے کہ چار نومبر 1979 کو ایرانی طلبا ء  امریکی سفارت خانے میں داخل  ہوئے  تھے اور   امریکی سفارت خانے کے اہلکاروں کو  444 دن تک  اپنی حراست میں رکھاتھا  جس کے بعد   ایران اور امریکہ  کے درمیان تعلقات خراب ہوئے ۔

Related posts

سعودی عرب کے وزیر خارجہ کی دورہ ایران پر تہران آمد

Awam Express News

ایران، سعودی عرب کا سفارت خانے دوبارہ کھولنے اور پروازوں کی بحالی پر اتفاق

Awam Express News

شہزادہ فیصل اور عباس عراقچی نے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا: ایران

Awam Express News