Iran

رہبر انقلاب اسلامی کی مجلس عزا میں شرکت، حسینیۂ امام خمینی میں شب عاشور کی مجلس

ٹرمپ اور صہیونی حکومت کے دھمکی آمیز بیانات کے باوجود رہبر انقلاب اسلامی نے حسب روایت مجلس عزا میں شرکت کی اور دشمن کے پروپیگنڈے کو خاک میں ملا دیا۔

 محرم الحرام کا ابتدائی عشرہ اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے۔ ایران بھر میں مجالس عزاء کا سلسلہ دن رات جاری ہے۔ اس مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ‌ای نے حسینیہ امام خمینیؒ میں منعقدہ مجلس عزا میں شرکت کی، جہاں علمائے کرام، عوام اور اعلی حکومتی شخصیات بھی موجود تھیں۔ بتا دیں کہ گذشتہ دنوں امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر اشتعال انگیز بیانات دیتے ہوئے ایران اور رہبر معظم انقلاب کو سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی، لیکن ایران کی قیادت اور عوام نے ان بیانات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے نفسیاتی جنگ قرار دیا ہے۔

رہبر معظم کی محرم الحرام کی مجلس میں بلا خوف و خطر شرکت اور عوام کے ساتھ ایک ہی صف میں بیٹھنا دنیا کو یہ پیغام دے رہا ہے کہ اسلامی جمہوری ایران نہ تو دھمکیوں سے مرعوب ہونے والا ہے اور نہ ہی اپنی مذہبی و انقلابی شناخت سے پیچھے ہٹتا ہے۔

رہبر معظم کی موجودگی نہ صرف داخلی استقامت کا مظہر ہے بلکہ اس نے دشمنوں کے تمام اندازوں کو غلط ثابت کردیا۔ دشمن نے ایران کی قیادت کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی تاکہ عوام کے حوصلے پست ہوں۔ رہبر انقلاب اسلامی کی عزاداری میں شرکت دراصل ایران کے خلاف نفسیاتی جنگ کا توڑ اور داخلی وحدت کی علامت ہے۔

مجلس عزا سے حجت الاسلام مسعود عالی نے خطاب کیا۔ انھوں نے ظلم کے مقابلے میں استقامت و مزاحمت کے لیے امام حسین علیہ السلام کے قیام کے درس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ایران کو، ولی امر مسلمین کی قیادت میں مزاحمت کے عالمی محاذ کا مرکز قرار دیا۔ انھوں نے باطل کے محاذ کے اصل محور کی حیثیت سے عالمی صیہونزم کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ ایرانی قوم، عاشورا کی تعلیمات کی بنیاد پر کبھی بھی باطل محاذ کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گي کیونکہ اس نے "ہیہات منا الذلۃ” کے نعرے کو اپنا سر مشق قرار دے رکھا ہے۔

جناب محمود کریمی نے مجلس عزا میں امام حسین علیہ السلام اور ان کے انصار و اقرباء کے مصائب بیان کرتے ہوئے مرثیہ و نوحہ خوانی کی۔

Related posts

ایران کے اسرائیل کے ساتھ تنازع کے دوران یکجہتی اور حمایت کیلئے ہندوستان کا شکریہ ادا کیا

Awam Express News

ایران نے ہندوستان کے لیے فضائی حدود کھول دی

Awam Express News

سری نگر ہوائی اڈے نے نائٹپارکنگ ایپلی کیشن فیس میں 50 فیصد کمی کا فیصلہ کیا

admin