China

عالمی برادری کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں بہتری کے لیےتعمیری کردار ادا کرنا ہے،چین

25 نومبر کو چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے  یومیہ پریس کانفرنس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال انتہائی کشیدہ ہے اور تمام متعلقہ فریقوں کو خطے میں سلامتی کے مجموعی خطرات کو مزید بڑھانے سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ واقعات نے ایک بار پھر جنگ بندی  کی فوری ضرورت کو اجاگر  کیا ہے۔ بین الاقوامی برادری بالخصوص بڑے بااثر ممالک کو  اس حوالے سے تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے اور علاقائی تناؤ کو کم کرنے کے لیے سازگار  حالات پیدا کرنے چاہئیں۔ترجمان نے کہا کہ  چین علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے کے لئے اپنا اثر و رسوخ اور کوششیں جاری رکھے گا۔

Related posts

چائنا میڈیا گروپ کے وفد کی بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے حکام سے ملاقات

Awam Express News

چینی اور فرانسیسی صدور کی شہر چھنگ دو میں دوستانہ گفتگو

Awam Express News

چین کی بہتر ترقی دنیا کے لیے مواقع فراہم کرتی ہے، چینی وزارت خارجہ

Awam Express News