China

چائنا میڈیا گروپ اور لاؤس کے اداروں کے درمیان تعاون کی دستاویزات پر دستخط

 5 جون کو، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور چین کے صدر شی جن پھنگ اور لاؤس پیپلز ریولوشنری پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور لاؤس کے صدر تھونگلون سیسولیت کی موجودگی میں، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کےنائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے سربراہ شن ہائی شیونگ نے بیجنگ میں لاؤس پیپلز ریولوشنری پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے وزیر برائے بیرونی تعلقات بونلیوا فاندا نوونگ کے ساتھ "چائنا میڈیا گروپ اور لاؤس پیپلز ریولوشنری پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے درمیان تعاون کی یادداشت” پر دستخط کیے۔ اس کے علاوہ،چائنا میڈیا گروپ نے لاؤس کی وزارت ثقافت و سیاحت، وزارت تعلیم و کھیل، نیشنل یونیورسٹی اور دیگر اداروں کے ساتھ بھی تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے۔

 دستخط شدہ دستاویزات کے مطابق،چائنا میڈیا گروپ مذکورہ لاؤ اداروں کے ساتھ پروگرام سازی، فلم و ٹیلی ویژن کے تبادلے، مشترکہ تقریبات اور عملے کے تبادلے کی صورت میں عملی تعاون کو فروغ دے گا تاکہ نئے دور میں چین-لاؤس کے درمیان ہمہ موسمی اور ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں مشترکہ طور پر کردار ادا کیا جا سکے۔

Related posts

بھار ت اور چین نے عوام سے عوام کے تبادلے کو فروغ دینے پر اتفاق کیا

Awam Express News

شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ کی کم جونگ اُن اور ان کی اہلیہ کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں شرکت

Awam Express News

چینی نئے سال کی تعطیلات کے دوران ملک بھر میں سیاحتی ٹرپس کی کل تعداد 596 ملین رہی

Awam Express News