China

چینی اسپرنگ فیسٹیول یونیسکو کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل

یونیسکو  کے غیر مادی ثقافتی ورثے کے تحفظ  کی بین الحکومتی کمیٹی کا 19واں باقاعدہ اجلاس پیراگوئے کے دارالحکومت آسنسیون میں اختتام پذیر ہوا۔ اجلاس میں 61 پروجیکٹس یونیسکو  کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل ہوئے۔

اس اجلاس کے دوران چین کی جانب سے پروجیکٹ "اسپرنگ فیسٹیول: روایتی نیا سال منانے کے لئے چینی لوگوں کا سماجی عمل” یونیسکو کے انسانی غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل ہوا ، جبکہ ” چینی روایتی لکڑی کے آرک برج کی تعمیر کی تکنیک” "چھیانگ قومیت کا روایتی نیا سال” "لی قومیت کی روایتی ٹیکسٹائل، رنگنے، بنائی اور کڑھائی کی تکنیک”سمیت تین پروجیکٹس،  تحفظ کی فوری ضرورت کی حامل غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست سے انسانی غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں منتقل ہوئے جس میں کل 61 پروجیکٹس ہیں۔

ابھی تک "غیر مادی ثقافتی ورثے کا تحفظ کنونشن” کے 183 رکن ممالک ہیں۔ اس کنونشن کا مقصد  غیر مادی ثقافتی ورثے کا تحفظ ہے جس میں زبانی روایت، اظہار، پرفارمنس آرٹ، سماجی عمل، رسم و رواج، تہوار کی سرگرمیاں، فطرت اور کائنات کے بارے میں معلومات اور عمل، اور  روایتی دستکاری شامل ہیں۔

Related posts

چین کی فوڈ سیکیورٹی کا عالمی غذائی تحفظ میں نمایاں کردار

Awam Express News

وزیراعظم مودی نے نیپال کے ہم منصب اولی سے ملاقات کی

Awam Express News

سنکیانگ خصوصی پھلوں (آکسو) کے گیارہویں تجارتی میلے کا افتتاح

Awam Express News