China International

چین نے بھارت کیلئے اہم اشیا پر سے برآمدی پابندیاں ہٹا ئیں

نئی دہلی۔ 20؍ اگست۔ ایم این این۔ چین نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے درمیان بات چیت کے بعد، بھارت کو کھادوں، نایاب زمینی  میگنیٹمنرلز، اور ٹنل بورنگ مشینوں کی برآمد پر پابندیاں ہٹا دی ہیں۔ ہندوستان نے ان پابندیوں کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا تھا، خاص طور پر ربیع کے موسم کے دوران کھاد کی دستیابی پر پڑنے والے اثرات اور ٹنل بورنگ مشینوں کی کھیپ روکے جانے کی وجہ سے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں تاخیر۔  پابندیوں میں نرمی کو ہندوستان اور چین کے تعلقات میں معمول کی بحالی کی طرف ایک قدم کے طور پر دیکھا جاتا ہے، جو فوجیوں کی دستبرداری کے کامیاب عمل اور اعتماد سازی کے اقدامات کے بعد ہے۔ یہ پیشرفت اہم ہے، خاص طور پر اس پس منظر میں کہ جب امریکہ بھارت کے بارے میں اپنا موقف سخت کر رہا ہے جبکہ بظاہر تجارت سے متعلقہ معاملات پر چین کے ساتھ زیادہ موافق رویہ اختیار کر رہا ہے۔

Related posts

کمبوڈیا میں چائنا میڈیا گروپ کے اعلی معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کا آغاز

Awam Express News

ہندوستاناور برازیل امریکی ٹیرف کو گہرے تعاون کے مواقع میں بدل سکتے ہیں۔ برازیلی ایلچی

Awam Express News

ترکیہ سیاحتی میدان میں دنیا کے پہلے 5 ممالک میں شامل ہے، وزیر ثقافت و سیاحت

Awam Express News