Delhi-NCR National

صدر جمہوریہ ہند 24 سے 27 فروری تک مہاراشٹر، جھارکھنڈ اور راجستھان کا دورہ کریں گی

24 فروری کو، صدر جمہوریہ  ہند ایک ملک گیر مہم ’زندگیوں کو بچانا اور ایک صحت مند بھارت تعمیر کرنا‘ کا افتتاح کریں گی، جس کا اہتمام لوک بھون، ممبئی میں پی ڈی ہندوجا ہسپتال کے ذریعہ کیا جا رہا ہے۔25 فروری کو، صدر جمہوریہ ہند ’قومی آروگیہ میلہ2026‘ میں شرکت کریں گی، جس کا اہتمام شیگاؤں، بلڈھانہ میں آیوش کے مرکزی وزیر کے ذریعہ کیا جا رہا ہے۔ اسی دن، وہ ناگپور میں برہما کماری کے زیر اہتمام ’اتحاد اور اعتماد کے توسط سے مہاراشٹر کا سنہری دور‘ کی ریاستی سطح کی لانچنگ تقریب میں شرکت کریں گی۔26 فروری کو، صدر جمہوریہ ہند جمشید پور میں شری جگن ناتھ مندر کی بھومی پوجن تقریب میں شرکت کریں گی، جس کا اہتمام شری جگن ناتھ روحانی اور ثقافتی چیریٹیبل سینٹر ٹرسٹ، جمشید پور کے ذریعہ کیا جا رہا ہے۔ وہ منی پال ٹاٹا میڈیکل کالج، جمشید پور کا بھی دورہ کریں گی اور وہاں طلبا سے گفتگو کریں گی۔

27 فروری کو، صدر جمہوریہ ہند پوکھرن، راجستھان میں ایکس وایو شکتی ملاحظہ کریں گی۔

***

Related posts

راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت ختم ہونے پر پرینکا گاندھی کا وزیر اعظم پر حملہ، ’آپ کے دوست اڈانی کی لوٹ پر سوال اٹھا تو بوکھلا گئے!‘

Awam Express News

جمعیۃ علماء ہند کے بانی صدر مفتی اعظم مفتی محمد کفایت اللہ پر سیمینار شروع

Awam Express News

وزیراعظم مودی نے لال قلعہ کی اپنی تقریر میں کئے گئے اعلانات کی پیشرفت کا جائزہ لیا

Awam Express News