China

شی جن پھنگ کی جانب سے "امپیریل اسپرنگز انٹرنیشنل فورم 2024” کے نام تہنیتی پیغام

12 دسمبر کو چینی صدر شی جن پھنگ نے "امپیریل اسپرنگز انٹرنیشنل فورم 2024” کے نام تہنیتی پیغام بھیجا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ اپنے قیام کے بعد سے گزشتہ دس سالوں سے زائد عرصے سےامپیریل اسپرنگز انٹرنیشنل فورم نے کثیر الجہتی پر گامزن رہتے ہوئے عالمی حکمرانی پر تبادلے، چینی منصوبے کو شیئر کرنے اور چین اور دنیا کے مختلف ممالک کے درمیان تبادلہ خیال کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ آج کی دنیا تنازعات کا شکار ہے۔ امن اور ترقی تمام ممالک کے عوام کی مشترکہ خواہش ہے۔ چین تمام ممالک کے ساتھ مل کر دنیا کے امن و  استحکام کے تحفظ کے لئے انصاف، عالمی پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ مفادات پر مبنی تعاون، اور انسانی تہذیب کی نئی ترقی کے لئے رواداری اور باہمی سیکھنے پر عمل کرنے کا خواہاں ہے۔

اسی دن "امپیریل اسپرنگز انٹرنیشنل فورم2024” میڈرڈ اسپین میں  شروع ہوا اور اس کا موضوع ہے "مشترکہ کوشش، مشترکہ مستقبل”۔

Related posts

چین میں کویت کے سفیر: ہم تعمیری میڈیا ڈائیلاگ کو مستحکم کرنے کے لیے اقدامات کی حمایت کرنے کے خواہاں ہیں۔

Awam Express News

فیچر فلم "شی جن پھنگ کی ثقافت میں دلچسپی” کا مین اسٹریم اطالوی میڈیا پر نشر

Awam Express News

بھارت اور چین نے ایل اے سی پر تنازعہ ختم کرنے پر اتفاق کیا ۔ وزارت خارجہ

Awam Express News