China

چین میں دنیا کے بلند ترین فوٹو وولٹک پراجیکٹ کا دوسرامرحلہ فعال

14 دسمبر کو   دنیا کے بلند ترین فوٹو وولٹک پراجیکٹ ، ہوادیائی  چھائی پھنگ فوٹو وولٹک اسٹوریج پاور اسٹیشن کے دوسرے مرحلے کا باضابطہ  آپریشن شروع ہوا۔اس منصوبے کا پہلا مرحلہ   سطح سمندر سے 5,100 میٹر کی اونچائی پر ہے ،جب کہ  دوسرے مرحلے کی سب سے زیادہ اونچائی 5،228 میٹر تک پہنچ گئی  ہے  جس نے ایک بار پھر چین کے فوٹو وولٹک پاور اسٹیشن کی اونچائی کا  ریکارڈ قائم کیا ہے ۔

چھائی پھنگ فوٹو وولٹک اسٹوریج پاور اسٹیشن کا دوسرا مرحلہ چین کے شی زانگ خوداختیارعلاقے کے شہر شان نان کے ضلع نائی دونگ میں واقع ہے، جس کی نصب شدہ گنجائش 100،000 کلوواٹ اوررقبہ تقریباً 2،000  مو  ہے۔اس سائٹ کی شمسی توانائی چین کے قومی معیار کے مطابق سب سے  زیادہ  ہے ۔ منصوبے کا پہلا مرحلہ 2023 کے آخر میں فعال ہو چکا تھا  جو  اب تک 60 ملین  کلو واٹ گھنٹے سے زیادہ بجلی پیدا کر چکا ہے۔ اس منصوبے کے دو مراحل موسم سرما اور موسم بہار میں وسطی شی زانگ میں بجلی کی قلت کو مؤثر طریقے سے دور کریں گے۔

منصوبے کے دوسرے مرحلے کے فعال ہونے کے بعد توقع ہے کہ سالانہ 155 ملین کلو واٹ گھنٹے بجلی پیدا کی جائے گی جس سے 50 ہزار گھرانوں کی سالانہ بجلی کی طلب پوری کی جا سکے گی ۔ سالانہ  پیدا ہونے والی بجلی 46 ہزار 700 ٹن معیاری کوئلے کی بچت اور ایک لاکھ 1 ہزار 800 ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم کرنے کے برابر ہے۔

Related posts

چینی وزیر اعظم لی چھیانگ اور غیر ملکی رہنما ساتویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کی افتتاحی تقریب اور متعلقہ سرگرمیوں میں شرکت کریں گے

Awam Express News

چین اور بھارت کی وزارت خارجہ کے عہدیداروں کے مذاکرات کا نیا دور

Awam Express News

وزیراعظم مودی نے چینی صدر شی جن پنگ کو ہندوستان کی میزبانی میں برکس 2026 میں مدعو کیا

Awam Express News