نئی دہلی، 14 دسمبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج عظیم اداکار راج کپور کو ان کے 100 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ مودی نے انہیں ایک وژنری فلم ساز، اداکار اور لازوال شو مین بتایا۔ مودی نے کہا کہ فلم سازوں اور اداکاروں کی نسلیں ان سے بہت کچھ سیکھ سکتی ہیں۔وزیر اعظم مودی نے ایکس پر سلسلہ وار پوسٹس میں لکھا، ”آج، ہم عظیم اداکار راج کپور کا 100 واں یوم پیدائش منا رہے ہیں، جو ایک وژنری فلم ساز، اداکار اور لازوال شو مین تھے۔ ان کی صلاحیتوں نے نسلوں کو عبور کیا، ہندوستانی اور عالمی سنیما پر انمٹ نقوش چھوڑ ے۔“
انہوں نے کہا”جناب راج کپور کا سنیما کے تیں جنون بہت کم عمری میں شروع ہوگیا تھا اور انہوں نے ایک اہم کہانی کار کے طور پر ابھرنے کے لیے سخت محنت کی۔ ان کی فلمیں فنکاری، جذبات اور یہاں تک کہ سماجی تبصرے کا امتزاج تھیں۔ وہ عام شہریوں کی امنگوں اور جدوجہد کی عکاسی کرتے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا، ”راج کپور کی فلموں کے مشہور کرداروں اور ناقابل فراموش دھنوں کو دنیا بھر کے ناظرین پسند کرتے ہیں۔ لوگ ان کے کاموں کی تعریف کرتے ہیں کہ وہ کس طرح آسانی اور عمدگی کے ساتھ متنوع مضامین کو اجاگر ہیں۔ ان کی فلموں کی موسیقی بھی بہت مقبول ہے۔“
انہوں نے کہا، ”جناب راج کپور صرف ایک فلمساز ہی نہیں تھے بلکہ ایک ثقافتی سفیر بھی تھے جنہوں نے ہندوستانی سنیما کو عالمی سطح پر پہنچایا۔ فلم سازوں اور اداکاروں کی کئی نسلیں ان سے بہت کچھ سیکھ سکتی ہیں۔ میں ایک بار پھر انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور تخلیقی دنیا میں ان کے تعاون کو یاد کرتا ہوں۔“
ہندوستھان سماچار

