Delhi-NCR

بھارت عالمی دواسازی کے معیارات کی ہم آہنگی اور ضوابط میں اتفاق رائے کے لیے پر عزم۔ انوپریا پٹیل

نئی دلی ۔5 ؍ فروری۔ ایم این این۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ انوپریا پٹیل نے آج یہاں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے تعاون سے حکومت ہند میں صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت  کی ماتحتی میں  ہندوستانی فارماکوپیا کمیشن (آئی پی سی) کے زیر اہتمام ورلڈ فارماکوپیا (آئی ایم ڈبلیو پی) کی 15ویں بین الاقوامی میٹنگ میں کلیدی خطبہ دیا۔ میٹنگ میں  فارماسیوٹیکل معیارات اور ہم آہنگی سے متعلق اہم مسائل پر غور کرنے کے لیے عالمی فارماکوپیئل لیڈرز، ریگولیٹری اتھارٹیز اور صنعت کے اسٹیک ہولڈرز یکجا ہوئے۔مجمع سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ۔ پٹیل نے عالمی فارماسیوٹیکل اسٹینڈرڈائزیشن اور انضباطی ہم آہنگی کے لیے ہندوستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے "دنیا کی فارمیسی” کے طور پر ہندوستان کے کردار کو اجاگر کیا اور عالمی سطح پر اعلیٰ معیار کی ادویات تک رسائی کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ڈبلیو پی فارماکوپیئل سائنس اور انضباطی ہم آہنگی میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔اس موقع پر، مرکزی وزیر نے آئی پی سی نیوز لیٹر 2024 اور ایک خصوصی آئی پی سی ویڈیو فلم بھی جاری کی، جو فارماسیوٹیکل سائنس میں ہندوستان کی ترقی اور اعلیٰ معیار کے دواسازی کے معیار کو یقینی بنانے میں کمیشن کی کوششوں کو ظاہر کرتی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت میں سکریٹری محترمہ پنیا سلیلا سریواستو نے دواسازی کے معیار کے کو مضبوط بنانے میں عالمی شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے بین الاقوامی بہترین طریقوں کے ساتھ ریگولیٹری فریم ورک کو ہم آہنگ کرنے اور دنیا بھر میں محفوظ اور موثر ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے میں ہندوستان کی کوششوں کا اعادہ کیا۔ا ٓئی پی سی اور ڈرگس کنٹرولر جنرل (انڈیا) کے سکریٹری-کم-سائنٹیفک ڈائریکٹرڈاکٹر راجیو سنگھ رگھوونشی نے فارماکوپیئل سائنس میں عالمی معیارات قائم کرنے میں آئی پی سی کے تعاون پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے آئی پی سی کے اقدامات کی وضاحت کی، جن  میں آئی پی آن لائن پلیٹ فارم، جو ہندوستانی فارماکوپیا کے معیارات تک رسائی اور استعمال میں اضافہ کرتا ہے، شامل ہے۔ انہوں نے عالمی ادویہ سازی کے معیارات کی تشکیل میں سائنسی ترقی اور ریگولیٹری تعاون کے کردار پر زور دیا۔

Related posts

‘آزادی کا امرت کال’ میں تیار کردہ تمام اسٹیشنوں کو ‘ امرت بھارت اسٹیشن’ کہا جائے گا۔پی ایم مود ی

Awam Express News

حج اخراجات کی پہلی قسط جمع کرنے کی مدت میں توسیع

Awam Express News

 جیو  سنیما پر بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا ٹیلی کاسٹ11 زبانوں میں ہوگا

Awam Express News