27.6 C
Delhi
جولائی 9, 2026
Delhi-NCR National

اگلے سال تک امریکہ جیسی بنائیں گے ہندوستان کی سڑکیں:نتن گڈکری

ممبئی ایکسپریس ہائی وے کے پہلے مرحلہ کے افتتاح کے موقع پر سڑک اور ٹرانسپورٹ کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے اتوار کو وعدہ کیا کہ اگلے سال یعنی سال 2024 کے آخر تک ملک کا سڑک بنیادی ڈھانچہ امریکہ کے برابر کرنے کی پوری کوشش رہے گی ۔ نتن گڈکری نے کہا کہ ہم ہندوستان کے ہائی وے کو امریکہ کے برابر کرنے کی کوشش کریں گے ۔گڈکری نے کہا کہ وزیر اعظم کے خود کفیل ہندوستان کا خواب اور خاص طور پر بین الاقوامی معیار کا بنیادی ڈھانچہ بنانے کا جو ہدف انہوں نے ہمارے سامنے رکھا تھا، اس تناظر میں ہمیں یقین ہے کہ ان کی رہنمائی میں 2024 ختم ہونے سے پہلے ہم ہندوستان کا سڑک بنیادی ڈھانچہ امریکہ کے برابر کرنے کی پوری کرشش کریں گے۔اس افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سڑک اور ٹرانسپورٹ کے وزیر گڈکری نے کہا کہ یہ ہائی وے پسماندہ علاقوں سے گزر رہا ہے اور یہ وزیر اعظم نریندر مودی کا خواب تھا کہ جو اضلاع سماجی، اقتصادی، تعلیمی لحاظ سے پسماندہ ہیں، ان کی ترقی کو ترجیح ملنی چاہئے ۔

Related posts

آندھراپردیش کے وزیراعلی کے چھوٹے بھائی رام مورتی نائیڈو کا انتقال

Awam Express News

حاجی سید سلمان چشتی کی مہاراشٹر ریاستی اقلیتی کمیشن کے نئے چیئرمین کے طور پر پیارے ضیاء خان کی عہدہ سنبھالنے کی تقریب میں شرکت

Awam Express News

وزیر اعظم مودی نے قطر کے امیر سے بات کی ہندوستان۔قطر تعلقات کو مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا

Awam Express News