Uncategorized

جے پور میں ’عالمی یونانی میڈیسن ڈے‘ کا انعقاد

طب یونانی کا فروغ ہی حکیم اجمل خاں کو سچی خراج عقیدت: عمادالدین احمد خاں
جے پور۔ 17 فروری 2025۔ (پریس ریلیز)
آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس راجستھان اسٹیٹ کی جانب سے راجستھان یونانی میڈیکل کالج کے اشتراک سے چیمبر آف کامرس، جے پور میں ’عالمی یونانی میڈیسن ڈے‘ کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت پروفیسر مشتاق احمد نے کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ممتاز مجاہد آزادی مسیح الملک حکیم حافظ محمد اجمل خاں کی قومی، ملّی اور سماجی و سیاسی خدمات کے اعتراف میں بھارت سرکار انہیں ’بھارت رتن‘ سے نوازے اور اُن کے قائم کردہ آیوروید اینڈ یونانی طبیہ کالج، نئی دہلی کو نیشنل یونانی یونیورسٹی کا درجہ دے کر اَپ گریڈڈ کرے۔
اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر شریک سابق وزیر صحت، حکومت راجستھان نواب عمادالدین احمد خاںں نے کہا کہ طب یونانی کا فروغ ہی حکیم اجمل خاں کو سچی خراج عقیدت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر ممکن طب یونانی اور آیوروید کے فروغ کے لیے کام کیا۔ ڈاکٹر سیّد احمد خاں (سکریٹری جنرل، آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس) نے کہا کہ ہم راجستھان میں نواب عمادالدین احمد خاں کے بے حد شکر گزار ہیں کہ ان کی وجہ سے ہی راجستھان میں علاحدہ محکمہ یونانی اور سرکاری یونانی میڈیکل کالج وجود میں آیا۔ نیز آنجہانی بھیروسنگھ شیخاوت، گردھاری لال بھارگو، ڈاکٹر اُجلا اروڑا اور جناب اشوک گہلوت کے بھی مشکور و ممنون ہیں کیونکہ ان لیڈروں نے بھی صوبہ میں طب یونانی کے فروغ میں اہم کردار نبھایا۔ اس موقع پر ڈاکٹر سنیل شرما (وائس چانسلر، گیان وہار یونیورسٹی جے پور)، امین کاغذی (ایم ایل اے)، محمد رفیق خاں (ایم ایل اے)، چودھری محمد منور خاں، پروفیسر غلام قطب چشتی، ڈاکٹر محمود احسن صدیقی، ڈاکٹر فیاض احمد، ڈاکٹر محمد اسلم، ڈاکٹر محمد شفیق احمد نقوی، ڈاکٹر اعظم انصاری، ڈاکٹر محمد ارشاد خاں وغیرہ نے بھی خطاب کیا اور مسیح الملک حکیم اجمل خاں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پروگرام کی نظامت ڈاکٹر سیّد عبدالمجیب نے کی۔ پروگرام میں کثیر تعداد میں اساتذہ، طلبا اور میڈیکل پریکٹشنر موجود تھے۔

Related posts

شہد کی پیداوار کے عالمی رہنما کے طور پر ہندوستان کا عروج

Awam Express News

یوم اُردو کے موقع پر جلسہ تقسیم انعامات اور مذاکرہ کا انعقاد

Awam Express News

حکیم شباب الدین کو آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کا خراج عقیدت

Awam Express News