China

چین نے غزہ میں دیرپا جنگ بندی کے حصول کی ضرورت کا اعادہ کیا

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے 28 تاریخ کو فلسطین اسرائیل مسئلے پر سلامتی کونسل کے  اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ غزہ میں دیرپا جنگ بندی کا حصول اور انسانی بحران کو فوری طور پر کم کرنا ضروری ہے۔
فو چھونگ نے کہا کہ سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والی متعدد قراردادیں منظور کی ہیں، لیکن اب تک تنازعہ  ختم  نہیں ہوا ہے۔ جنگ کو طول دینے سے یرغمالیوں کی رہائی نہیں ہوگی بلکہ اس سے مزید ہلاکتیں اور نفرت پیدا ہوگی۔
فو  چھونگ  نے کہاکہ  چین اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ غزہ میں پائیدار جنگ بندی کے حصول میں کوئی تاخیر  نہ  کی جائے  ، اور اسرائیل کو فوری طور پر تمام فوجی کارروائیاں بند کرنی چاہئیں۔ انسانی بحران  کا خاتمہ ناگزیر ہے، اور اسرائیل کو ناکہ بندی کو ختم کرنا ہوگا، انسانی رسد تک رسائی کو مکمل طور پر بحال کرنا ہوگا، اور اقوام متحدہ جیسے بین الاقوامی انسانی ہمدردی کے اداروں کی مدد کی حمایت کرنی ہوگی.
فو  چھونگ  نے نشاندہی کی کہ غزہ کی پٹی اور  دریائے اردن کا مغربی کنارہ فلسطینی ریاست کا اٹوٹ حصہ ہیں، اور بین الاقوامی برادری کو غزہ کی پٹی یا مغربی کنارے کو ضم کرنے کی کوششوں کی سختی سے مخالفت کرنی چاہئے اور غزہ کی پٹی میں لوگوں کی جبری منتقلی کی مخالفت کرنی چاہئے۔ متعلقہ فریقوں پر نمایاں اثر و رسوخ رکھنے والے ملک کی حیثیت سے ، امریکہ کو منصفانہ اور ذمہ دارانہ رویہ برقرار رکھنا چاہئے اور ٹھوس اور زبردست اقدامات کرنے چاہئیں۔ سلامتی کونسل بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کی بنیادی ذمہ دار ہے، اور چین پائیدار جنگ بندی کو فروغ دینے اور انسانی آفات کو کم کرنے کے لئے ٹھوس اور مؤثر اقدامات کرنے میں سلامتی کونسل کی حمایت کرتا ہے.

Related posts

بھار ت اور چین نے عوام سے عوام کے تبادلے کو فروغ دینے پر اتفاق کیا

Awam Express News

چین میں کویت کے سفیر: جدت اور ٹیکنالوجی کویت کے 2035 ویژن کا مرکز ہے

Awam Express News

جنوری سے ستمبر تک چین کی ریلوے پر مسافروں کے 3.33 بلین ٹرپس

Awam Express News