National

مرکزی وزیر پیوش گوئل نے آندھرا پردیش میں این آئی سی ڈی سی کی زیر قیادت صنعتی نوڈس کی پیشرفت کا جائزہ لیا

چنئی۔17؍ جون۔ ایم این این۔تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے 15 جون 2025 کو گنٹور میں تمباکو بورڈ میں ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کی صدارت کی تاکہ آندھرا پردیش میں مختلف صنعتی کوریڈورز کے تحت این آئی سی ڈی سی کی قیادت میں صنعتی نوڈز کی پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے۔جائزے کا مرکز ریاست کے تین اہم صنعتی نوڈز کی ترقی تھا ،جس میں  چنئی-بنگلور صنعتی کوریڈور( سی بی آئی سی) کے تحت کرشناپٹنم صنعتی علاقہ، حیدرآباد-بنگلور صنعتی کوریڈور (ایچ بی آئی سی) کے تحت اورواکل صنعتی علاقہ اور وشاکھاپٹنم-چنئی صنعتی کوریڈور(وی سی آئی سی) کے تحت کوپارتھی صنعتی علاقہ شامل ہے۔جناب گوئل نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ ہر صنعتی نوڈ کے اندر جدت پسندانہ ماحول قائم کرکے اہم سرمایہ کاروں اور اسٹارٹ اپس کو راغب کرنے پر توجہ دیں۔ انہوں نے ابتدائی مرحلے کے کاروباروں کوترقی دینے کے لیے مخصوص انکیوبیٹر قائم کرنے اور مضبوط اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیر موصوف نے حکام کو ہدایت دی کہ ہر صنعتی نوڈ کے اندرایم ایس ایم ای ایز اور اسٹارٹ اپس کے لیے مخصوص زون مختص کیے جائیں، جہاں سبسڈی شدہ نرخوں کے ساتھ جدید ترین  بنیادی ڈھانچوں اور تکنیکی معاونت فراہم کی جائے۔عالمی شراکت داری کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے جناب گوئل نے مخصوص ممالک کے لیے سرمایہ کاری کے اجلاس منعقد کرنے کی وکالت کی تاکہ ہدف شدہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کیا جا سکے۔ انہوں نے منصوبوں کی پیش رفت کی حقیقی وقت میں نگرانی کے لیے ایک مرکزی ڈیش بورڈ بنانے کا بھی مطالبہ کیا اور عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کو یقینی بنانے کے لیے جدید ترین جانچ اور کوالٹی کنٹرول کے طریقہ کار اپنانے پر زور دیا۔وزیر نے حکومت ہند کے عہد کو دوہراتے ہوئے کہا کہ آندھرا پردیش کو صنعتی عمدگی اور جدت  کی علامت بنانے کے لیے ہم پر عزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریاست جلد ہی ‘سورن آندھرا پردیش’ بن جائے گی — جو جامع اور پائیدار صنعتی ترقی کا روشن مینار ہوگی۔اس اجلاس میں گنتور سے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر چندر شیکھر پمّاسانی، وزیر مملکت برائے دیہی ترقی و مواصلات جناب ٹی جی بھرت، آندھرا پردیش حکومت کے وزیر صنعت و تجارت ڈاکٹر این یووراج، آندھرا پردیش حکومت کے سکریٹری صنعت جناب راجات کمار سینی،این آئی سی ڈی سی کے سی ای او و منیجنگ ڈائریکٹرجناب ابھیشکتھ کشور،اے پی آئی آئی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر، این آئی سی ڈی سی ، اے پی آئی سی ڈی سی اوردیگر متعلقہ اداروں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

Related posts

ریلائنس جیو کا خالص منافع جون سہ ماہی میں 12.1 فیصد بڑھ کر 4,863 کروڑ روپے ہو گیا

Awam Express News

دہلی کے عالیشان ہوٹل سے 23 لاکھ روپے کی ٹھگی کرنے والا کرناٹک سے گرفتار

Awam Express News

اننت امبانی کی پری ویڈنگ سیرومنی میں بالی ووڈ کے ستاروں نےجلوہ بکھیرا

Awam Express News