27.6 C
Delhi
جولائی 9, 2026
China

چائنا میڈیا گروپ کے زیراہتمام چین اور اٹلی کے درمیان تعلقات کے قیام کی 55 ویں سالگرہ کے موقع پر عوامی تبادلے کی سرگرمیاں کا انعقاد

انیس جون کو، چین اور اٹلی کے درمیان  سفارتی  تعلقات کے قیام کی 55 ویں سالگرہ  کی مناسبت سے چائنا میڈیا گروپ کے زیراہتمام  "بیجنگ سے روم تک” کی تھیم پر ثقافتی تبادلہ اور فنون لطیفہ کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔  سی پی سی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ اور  اٹلی کے چین میں سفیر انبولسو  سمیت دیگر  افراد  نے مشترکہ طور پر نمائش کا افتتاح کیا۔ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر باخ اور 2026 کے میلان سرمائی اولمپکس کی آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر مارلاگو نے تقریب کی کامیابی پر مبارکباد دی۔

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر باخ نے اپنے پیغام میں کہا کہ چائنا میڈیا گروپ ہمیشہ سے اولمپک کھیلوں کا ایک قیمتی اور اہم ساتھی رہا ہے، جس نے کروڑوں چینی لوگوں کو اولمپک کی کشش سے متعارف کرایا ہے۔ اس نمائش میں چین اور اٹلی کی بے شمار ثقافتی ورثوں کو یکجا کیا گیا ہے، اور یہ دونوں ممالک کی تاریخی تہذیب و فنون کی کامیابیوں کو اجاگر کرتی ہے۔ اس کا مقصد مختلف تہذیبوں کے درمیان تعامل اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے، تاکہ مختلف ممالک کے لوگوں کے درمیان محبت اور تعلق بڑھ سکے۔

2026 کے میلان سرمائی اولمپکس کی آرگنائزنگ کمیٹی  کے صدر مارلاگو نے اپنے پیغام میں کہا کہ چائنا میڈیا گروپ متاثر کن کہانیوں، مستقبل پر مبنی نقطہ نظر ، اور موثر ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے عالمی ناظرین تک اولمپک اقدار منتقل کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

Related posts

چین کی 14ویں قومی عوامی کانگریس کے چوتھے اجلاس کا اختتام، متعدد قراردادیں اور قوانین منظور

Awam Express News

بھارت اور چین نے ایل اے سی پر تنازعہ ختم کرنے پر اتفاق کیا ۔ وزارت خارجہ

Awam Express News

چین میں ایک ہفتےمیں دوسرے بڑے حملے میں آٹھ افراد ہلاک

Awam Express News