Qatar

قطر میں امریکی سفارت خانے کی شہریوں کو ’محفوظ مقامات پر پناہ لینے‘ کی ہدایت

ایران-اسرائیل تنازعہ کم ہونے کے کوئی فوری امکانات نہیں ہیں

قطر میں امریکی سفارت خانے نے پیر کو خلیجی ملک میں موجود امریکی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ تا حکمِ ثانی "محفوظ مقام پر پناہ” لے لیں۔قطر میں شہریوں کو ارسال کردہ اور العربیہ کی ملاحظہ کردہ ایک ای میل میں سفارت خانے نے کہا: "بہت زیادہ احتیاط کی بنا پر ہم امریکی شہریوں کو تا حکمِ ثانی "محفوظ مقام پر پناہ” لینے کی سفارش کرتے ہیں۔”مزید کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔

ایران نے پیر کے روز کہا کہ اس کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے سے اس کی مسلح افواج کے لیے جائز اہداف کا دائرہ وسیع ہو گیا اور اسلامی جمہوریہ کے خلاف اسرائیل کی فوجی مہم میں شامل ہونے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو "جواری” قرار دیا۔

امریکہ نے پیر کو بیرونِ ملک امریکی شہریوں کے لیے "تمام دنیا میں احتیاط” کا سکیورٹی الرٹ جاری کیا۔

انہیں "زیادہ احتیاط برتنے” کی ہدایت کی گئی اور "بیرونِ ملک امریکی شہریوں اور مفادات کے خلاف ممکنہ مظاہروں” سے خبردار کیا گیا۔

گذشتہ ہفتے قطر میں امریکی سفارت خانے نے ایک الرٹ جاری کیا تھا جس میں اپنے اہلکاروں کو شرقِ اوسط میں سب سے بڑی امریکی فوجی تنصیب العدید فضائی مرکز تک رسائی سے عارضی طور پر روک دیا گیا تھا۔ یہ مرکز دوحہ کے باہر صحرا میں واقع ہے۔

Related posts

قطر کے امیر اگلے ہفتے ہندوستان کا دورہ کریں گے

Awam Express News

میک ان انڈیا اور اسٹارٹ اپ انڈیا کی پوری صلاحیت کا استعمال کریں ۔ پیوش گوئل

Awam Express News

 وزیرخارجہ نے قطر میں زیر حراست آٹھ ہندوستانیوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی  رہائی کے لیے کوششوں کا یقین دلایا

Awam Express News