فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (انروا) نے ایک بیان میں غزہ پٹی میں بھوک کی تباہ کن صورتحال کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں بھوک کی شدت اس قدر زیاد ہے کہ کچھ رہائشی اس کی وجہ سے راستہ چلتےسڑکوں پر بے ہوش ہو رہے ہیں۔ انروا نے اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ غزہ کے عوام کو خوراک اور ادویات کے حوالے سے مکمل قحط کا سامنا ہے اور انسانی امداد کی تقسیم کے موجودہ حالات نے بھوکے، خوفزدہ، زخمی اور تھکے ہارے خاندانوں کے انسانی وقار کو پامال کر رکھا ہے۔ انروا نے غزہ کی ناکہ بندی کو فوری طور پر ہٹانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے خوراک تک پہنچنے کی کوشش کرنے والے فلسطینیوں کو قتل یا زخمی کرنے کے معاملے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
previous post

