China

چینی صدر شی جن پھنگ کا خط انسانی تہذیب کی ترقی اور عالمی امن و ترقی کے لیے دانش اور توانائی کا مظہر ہے ، غیرملکی مندوبین

10 جولائی کو، سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور چین کے صدر  شی جن پھنگ نے عالمی تہذیبی مکالمے کے وزراء کے اجلاس کو ایک خط بھیجا، جس میں انہوں نے چین کے تہذیبی نقطہ نظر کو ایک بار پھر گہرائی سے واضح کیا اور انسانی تہذیب کی ترقی کو فروغ دینے اور عالمی امن و ترقی کو برقرار رکھنے کے لیے تہذیبی تبادلے اور باہمی تعاون کے ذریعے عہد حاضر کی ذمہ داری کا اظہار کیا۔ اجلاس میں شریک غیر ملکی مہمانوں نے صدر شی جن پھنگ کی طرف سے پیش کردہ گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو  کے  اثرانگیز اقدار اور عالمی تعاون کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ جب دنیا متعدد چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے، بین الاقوامی برادری کو مل کر کام کرنا چاہیے، تہذیبی مکالمے کو مضبوط بنانا چاہیے اور باہمی تعاون کو گہرا کرنا چاہیے۔

یونیسکو کی سابق ڈائریکٹر جنرل ارینا بوکووا نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے امن، ترقی اور انسانی فلاح و بہبود کے لیے تہذیبی مکالمے کی اہمیت پر زور دیا۔ ہم ایک ہی دنیا میں رہتے ہیں جہاں مختلف ثقافتیں، مذاہب اور معاشرتی نظام موجود ہیں۔ صدر شی جن پھنگ کا گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو تہذیبی تنوع کا احترام کرتا ہے اور ہم آہنگی اور اتحاد کو فروغ دیتا ہے۔ یہ صرف ایک اقدام نہیں بلکہ دنیا کے لیے ایک تحفہ ہے۔

Related posts

شی جن پھنگ اور یورپی کونسل کے صدر اور یورپی کمیشن کی صدر کے درمیان ملاقات

Awam Express News

چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں سبز مستقبل کی روشنی

Awam Express News

شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی کونسل کا تھیان جن میں اجلاس

Awam Express News