China

چین کے نائب صدر ہان چنگ سے بھارتی وزیر خارجہ کی ملاقات

چین کے نائب صدر ہان چنگ سے بھارتی وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے بیجنگ میں ملاقات کی۔

ہان چنگ نے کہا کہ گزشتہ سال اکتوبر میں صدر شی جن پھنگ اور وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان کازان میں کامیاب ملاقات ہوئی  جس سے چین بھارت تعلقات کی بحالی کی راہ ہموار ہوئی۔ چین اور بھارت دونوں بڑے ترقی پذیر ممالک اور گلوبل ساؤتھ کے اہم رکن ہیں، اور یہ دونوں فریقوں کے لئے صحیح انتخاب ہے کہ وہ باہمی کامیابی میں شراکت دار بنیں اور "ڈریگن اور ہاتھیوں کے مشترکہ رقص” کو عمل میں لائیں۔فریقین کو دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر  بہتر عمل درآمد کرنے، عملی تعاون کو مستقل طور پر آگے بڑھانے، ایک دوسرے کے خدشات کا احترام کرنے اور چین بھارت تعلقات کی پائیدار، صحت مند اور مستحکم ترقی کو فروغ دینا چاہیئے۔

جئے شنکر نے کہا کہ کازان میں وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر شی جن پھنگ کے درمیان ملاقات کے بعد بھارت اور چین کے تعلقات میں مسلسل بہتری آئی ہے۔ بھارت چین کے ساتھ تعلقات کے رجحان کو برقرار رکھنے ، باہمی فائدہ مند تعاون کو فروغ دینے اور کثیر الجہتی میکانزم میں مواصلات اور کوآرڈینیشن کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔بھارت اس سال چین کی صدارت میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کی حمایت کرتا ہے۔

Related posts

چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں سبز مستقبل کی روشنی

Awam Express News

چین میں کویت کے سفیر: ہم تعمیری میڈیا ڈائیلاگ کو مستحکم کرنے کے لیے اقدامات کی حمایت کرنے کے خواہاں ہیں۔

Awam Express News

این پی سی اور سی پی پی سی سی کے مارچ میں منعقدہ اجلاسوں میں انٹرویو کے لئے چینی اور غیر ملکی صحافیوں کا خیر مقدم

Awam Express News