International

بھارت اور نیپال نے تعلیم، صحت کے شعبوں میں پانچ اعلیٰ اثر والے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مفاہمت ناموں پر دستخط کیے ہیں

کھٹمنڈو ۔22؍ جولائی۔ ایم این این۔کھٹمنڈو میں ہندوستان کے سفارت خانے، نیپال کی وفاقی امور اور عام انتظامیہ کی وزارت، اور پراجیکٹ پر عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں نے پیر کو نیپال میں ہندوستان کی حکومت کے پانچ ہائی امپیکٹ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروجیکٹس (HICD) کی معاونت کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔ کھٹمنڈو میں ہندوستانی سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گرانٹ کی امداد نیپال کے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں استعمال کی جائے گی، جس کی کل تخمینہ لاگت  390 ملین نیپالی روپے  ہے۔ ان سہولیات کی تعمیر سے نیپال میں لوگوں کو تعلیم اور صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ 2003 سے، حکومت ہند نے نیپال میں 579 ہائی-امپیکٹ ڈیولپمنٹ پروجیکٹس شروع کیے ہیں، جن میں وہ پانچ پروجیکٹ بھی شامل ہیں جن کے مفاہمت ناموں پر آج دستخط کیے گئے۔ ان میں سے نچلی سطح پر نیپال کے ساتوں صوبوں میں صحت، تعلیم، پینے کے پانی، کنیکٹیویٹی، صفائی اور عوامی سہولیات کی تخلیق کے شعبوں میں 496 منصوبے مکمل کیے گئے ہیں۔ باقی منصوبے مختلف مراحل میں جاری ہیں۔ قریبی پڑوسیوں کے طور پر، ہندوستان اور نیپال وسیع پیمانے پر اور کثیر شعبوں میں تعاون کرتے ہیں۔   اعلی اثر  والے منصوبوں  کا نفاذ ترجیحی شعبوں میں بنیادی ڈھانچے کو بڑھا کر حکومت نیپال کی اپنے لوگوں کو بااختیار بنانے کی کوششوں کو تقویت دینے میں حکومت ہند کی مسلسل حمایت کی عکاسی کرتا ہے۔

Related posts

منیلا میں منگل کے روز زلزلے کے شدید جھٹکے

Awam Express News

رو سی صدرپوتن نے ہندوستان کی آزادی کے 79 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی

Awam Express News

امریکہ میں بھارتی تارکین وطن بھارت کے ’’راشٹر دوت‘‘ ہیں۔ مودی

Awam Express News