Delhi-NCR

دفتر آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس میں حکیم امام الدین ذکائی کو سند اعزاز تفویض

نئی دہلی۔ 12 جون 2025
آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے دفتر واقع دریاگنج، نئی دہلی میں طبیب ریاست حکیم امام الدین ذکائی (نیلم دواخانہ، دہلی) کو سند اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر یونانی ڈاکٹروں سے اپیل کرتے ہوئے ڈاکٹر امام الدین ذکائی نے کہا کہ فروغ طب کے لیے ہمیں بہت مشقت کرنی ہے خاص طور سے یونانی ڈاکٹرز یونانی دوائوں کا استعمال ترجیحی طور پر زیادہ سے زیادہ کریں اور دواساز ادارے معیاری دوائیں فراہم کرائیں۔ نیز مرکزی و صوبائی حکومتیں جس طرح آیوروید کے فروغ کے لیے منصوبے بناتی ہیں، اسی طرح طب یونانی جو صدیوں سے رائج ہے، اس کے لیے بھی منصوبہ بنائیں۔
آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے کہا کہ حکیم امام الدین ذکائی صاحب گزشتہ پانچ دہائی سے یونانی طریقہ علاج کے ذریعہ کامیابی سے مطب چلا رہے ہیں اور عوام الناس کو طب یونانی کی افادیت کا لوہا منوا رہے ہیں نیز حکیم امام الدین ذکائی طب یونانی اور اردو زبان کی یکساں خدمات بھی انجام دے رہے ہیں۔ ہم آج ان کی خدمات کے اعتراف میں سند اعزاز تفویض کر رہے ہیں۔

Related posts

دو طرفہ پارلیمانی مذاکرات سے ملاوی کے ساتھ ہندوستان کے کثیر جہتی تعاون کو تقویت ملے گی ۔ اوم برلا

Awam Express News

صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو 21 سے 24 اکتوبر تک کیرالہ کا دورہ کریں گی

Awam Express News

مفتی حبیب الرحمن یوسف قاسمی ایک ملاقات -ایک تعارف!

Awam Express News