Saudi Arabia

سعودی عرب میں 12 لاکھ عمرہ زائرین کی آمد

عمرہ ادا کرنے والوں کی تعداد میں گذشتہ سال کے مقابلے 30 فیصد اضافہ

سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے اطلاع دی ہے کہ عمرہ سیزن شروع ہونے کے بعد سے اب تک 12 لاکھ سے زائد عازمین عمرہ ادا کرنے کے لیے مملکت پہنچ چکے ہیں۔ یہ دنیا کے طول و عرض میں 109 ممالک سے آئے ہیں جو بڑھتی ہوئی بین الاقوامی دلچسپی اور اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ مذہبی زائرین کے لیے مملکت بہتر خدمات انجام دینے کی صلاحیتیں رکھتی ہے۔وزارت کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اس سال سعودی عرب میں داخل ہونے والے عمرہ ویزا کے حامل افراد کی تعداد میں گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ویزا کے اجراء میں بھی 27 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اندرونِ ملک عمرہ سروس فراہم کرنے والوں اور بین الاقوامی ایجنٹوں کے درمیان 4,200 سے زیادہ شراکت داری معاہدوں پر عمل درآمد کیا گیا جس سے مملکت کی حجاج کی آمد کو ایڈجسٹ کرنے کی صلاحیت کو تقویت ملی۔عمرہ سیزن کا آغاز حکومت کے ڈیجیٹل ویزا پروسیسنگ کے ساتھ ہوا جس کا انتظام نسک پلیٹ فارم کرتا ہے۔ ویژن 2030 کے ایک حصے کے طور پر مذہبی سیاحت کو ہموار کرنے کے لیے سعودی عرب جو کوششیں کر رہا ہے، یہ سکیم ان میں تازہ ترین پیشرفت کی نمائندگی کرتی ہے۔حجاج کرام نسک موبائل ایپ کے ذریعے براہِ راست عمرہ پرمٹ حاصل کرسکتے ہیں جو حجاج کی خدمات کے لیے ایک مرکزی ڈیجیٹل گیٹ وے کے طور پر کام کرتی ہے۔ یہ پلیٹ فارم ہموار بکنگ اور پرمٹ پروسیسنگ کی سہولت پیش کرتا ہے جس میں حج کے مجموعی تجربے کو بہتر بنانے کے لیے اضافی ڈیجیٹل ٹولز دیئے گئے ہیں۔

Related posts

سعودی ولی عہد و وزیر اعظم کا بھارت میں پر جوش خیر مقدم

Awam Express News

مکہ مکرمہ میں پہلی سمارٹ مسجد کے میکانزم کا افتتاح

Awam Express News

نیوم میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے جدہ میں ڈسکور نیوم ٹور کا آغاز

Awam Express News