New Delhi

حکومت کا ہدف اگلے پانچ سال میں بھارت کی آٹو انڈسٹری کو دنیا میں نمبر ون بنانا ہے۔ نتن گڈکری

نئی دہلی۔ 20؍اگست۔ ایم این این۔مرکزی وزیر نتن گڈکری نے منگل کے روز کہا کہ حکومت کا ہدف ہے کہ بھارت کی آٹوموبائل انڈسٹری کو اگلے پانچ برسوں میں دنیا کی نمبر ایک انڈسٹری بنایا جائے۔ایکسپریس انڈسٹری کونسل آف انڈیا  اور کے پی ایم جی  کی جانب سے تیار کردہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے گڈکری نے کہا کہ ملک میں ایکسپریس انڈسٹری کا مستقبل بہت اچھا ہے۔انہوں نے کہا  کہبھارت کی آٹوموبائل انڈسٹری کا حجم اس وقت 22 لاکھ کروڑ روپے ہے… میرا ہدف ہے کہ اگلے پانچ سال میں اسے دنیا کی نمبر ون آٹوموبائل انڈسٹری بنایا جائے۔گڈکری نے مزید بتایا کہ جب انہوں نے 2014 میں ٹرانسپورٹ منسٹری کا چارج سنبھالا تھا، اُس وقت آٹوموبائل انڈسٹری کا حجم 7.5 لاکھ کروڑ روپے تھا اور آج یہ بڑھ کر 22 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ چکا ہے۔اس وقت امریکہ کی آٹوموبائل انڈسٹری کا حجم 78 لاکھ کروڑ روپے ہے، چین کا 47 لاکھ کروڑ روپے اور بھارت کا 22 لاکھ کروڑ روپے۔گڈکری نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا خواب ہے کہ بھارت کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنایا جائے، اور اس خواب کو پورا کرنے میں لاجسٹکس سیکٹر اہم کردار ادا کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ عرصہ پہلے تک بھارت میں لاجسٹکس لاگت جی ڈی پی (مجموعی ملکی پیداوار) کا تقریباً 16 فیصد تھی۔میں یہ بات بتانا چاہتا ہوں کہ آئی آئی ایم اور آئی آئی ٹی کے مشترکہ سروے کے مطابق ہم نے اسے گھٹا کر 10 فیصد تک لا دیا ہے۔

Related posts

ہندوستان نے کسی بھی امریکی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔ ایم جے اکبر

Awam Express News

قانون و انصاف کے مرکزی وزیر ارجن میگھوال نے بجٹ کی ستائش کی

Awam Express News

وزیر خارجہ نے سری لنکا، مالدیپ، بنگلہ دیش کے سربراہان سے ملاقات کی

Awam Express News