China

جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی مناسبت سے چینی سیاسی جماعتوں کی پریس کانفرنس

جاپانی جارحیت  کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ  اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کے  موقع پر منعقدہ تقریبات کے پریس سینٹر نے 29 اگست کو ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ چینی گو مین تانگ پارٹی کی انقلابی کمیٹی کی مرکز ی کمیٹی ، چینی کسانوں اور مزدوروں کی جمہوری پارٹی  کی مرکزی کمیٹی، چینی چی کونگ تانگ  کی مرکزی کمیٹی،جیوسن سوسائٹی کی مرکزی کمیٹی  سمیت جمہوری جماعتوں کے متعلقہ حکام نے جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمتی جنگ کے  حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی رہنمائی اور مدد کے تحت جمہوری جماعتوں کے اسلاف نے  کروڑوں چینی شہریوں کے ساتھ مل کر جانثاری سے جنگ لڑی ۔  کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کا بنیادی کردار جاپانی جارحیت مخالف جنگ کی فتح کی کلید تھا۔ ایک نئے تاریخی نقطہ آغاز پر، چینی خصوصیات کی حامل سوشلسٹ  سیاسی جماعتوں کے طور پر، تمام جماعتیں  کمیونسٹ پارٹی  آف چائنا کے ساتھ کھڑی ہوں گی،ایک مضبوط  ملک کی تعمیر ، قومی وحدت اور قومی نشاۃ ثانیہ کے عظیم نصب العین کو مشترکہ طور پر آگے بڑھائیں گی۔

Related posts

بیجنگ کا متاثر کن کرشمہ

Awam Express News

بھارت اور چین نے ایل اے سی پر تنازعہ ختم کرنے پر اتفاق کیا ۔ وزارت خارجہ

Awam Express News

چین میں دنیا کے بلند ترین فوٹو وولٹک پراجیکٹ کا دوسرامرحلہ فعال

Awam Express News