Delhi-NCR

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس دہلی اسٹیٹ کی تشکیل نو

نئی دہلی۔ 20 ستمبر 2025آل انڈیا یونانی طبی کانگریس دہلی اسٹیٹ کی میٹنگ زیرصدارت ڈاکٹر شکیل احمد منعقد ہوئی۔ اس موقع پر تنظیم ہذا کی تشکیل نو کا اعلان کیا گیا۔ میٹنگ میں آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں بھی موجود تھے۔ انہوں نے قومی صدر پروفیسر مشتاق احمد سے منظوری کے بعد آل انڈیا یونانی طبی کانگریس (دہلی اسٹیٹ) کی تشکیل نو کا اعلان کیا۔ جس میں اسرار احمد اُجینی (سرپرست)، ڈاکٹر مرزا آصف بیگ (سینئر نائب صدر)، ڈاکٹر احسان احمد صدیقی، ڈاکٹر مفتی جاوید انور، ڈاکٹر محمود عالم (نائب صدور)، ڈاکٹر غیاث الدین صدیقی (جنرل سکریٹری)، ڈاکٹر فیضان احمد صدیقی، ڈاکٹر شمس الدین آزاد، ڈاکٹر سیّد منصور جمال کاظمی، ڈاکٹر فہیم ملک (سکریٹریز)، ڈاکٹر اطہر محمود (خزانچی)، ایڈووکیٹ شان جبیں قاضی (لیگل ایڈوائزر)، ڈاکٹر فرمان علی صدیقی (میڈیا انچارج)۔ اس کے علاوہ آل انڈیا یونانی طبی کانگریس فارمیسی وِنگ دہلی اسٹیٹ میں ڈاکٹر شکیل احمد ہاپوڑی (صدر)، ڈاکٹر نرگس ملک (نائب صدر)، حکیم محمد مرتضیٰ دہلوی (نائب صدر)، حکیم آفتاب عالم (جنرل سکریٹری)۔ آل انڈیا یونانی طبی کانگریس ٹیکنکل ونگ دہلی اسٹیٹ میں ڈاکٹر الطاف احمد (صدر)، ڈاکٹر جمال انور (جنرل سکریٹری) اور آل انڈیا یونانی طبی کانگریس یوتھ وِنگ دہلی اسٹیٹ میں ڈاکٹر خورشید عالم (صدر) کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔

Related posts

راج ناتھ ویتنام کے وزیر دفاع کے ساتھ کریں گے دو طرفہ مذاکرات

Awam Express News

خواتین ریزرویشن بل کو جلد از جلد نافذ کیا جائے: سونیا گاندھی

Awam Express News

شدت پسندی اسلام میں نہیں ہے،تاحال اسلامی تعلیمات کو بہتر طریقے سے عام کر نے کی ضرورت:مصطفی قریشی

Awam Express News