China

"نئے دور میں چین میں خواتین کی ہمہ گیر ترقی کے لیے عملی تجربات اور کامیابیاں” کے عنوان سے وائٹ پیپر کا اجراء

چین کی ریاستی کونسل کے دفتر  اطلاعات نے 19 تاریخ کو "نئے دور میں چین میں خواتین کی ہمہ گیر   ترقی کے لیے عملی تجربات اور کامیابیاں” کے عنوان سے ایک وائٹ پیپر جاری کیا۔

وائٹ پیپر میں بتایا گیا کہ چین نے خواتین کی ترقی کو قومی اقتصادی و سماجی ترقی کی پانچ سالہ منصوبہ بندی میں شامل کیا ہے اور   خواتین کی ترقی کے معیار کو اقتصادی اور سماجی ترقی کی اہم پیمائش قرار دیا ہے ۔ خواتین کے امور  میں  اقتصادی و سماجی ترقی کے ساتھ  ہمہ  وقت  منصوبہ بندی  کی  جاتی ہے، اور  اس ضمن میں تما م شعبوں کو مربوط اور ہم آہنگ رکھتے ہوئے  عملی جامہ پہنایا جاتا ہے ۔  وائٹ پیپر میں بتایا گیا ہے کہ جدیدیت کی تعمیر کے ثمرات  زیادہ  منصفانہ طور پر  خواتین تک پہنچے ہیں اور  خواتین   کی  خوشحالی اور تحفظ  کے احساسات کو زیادہ  مضبوط اور پائیدار   ضمانت فراہم کی گئی ہے ۔

وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے  کہ چین  اقتصادی ترقی،ہمہ گیر عوامی طرز جمہوریت ،ثقافتی ترقی،بنیادی سماجی انتظامات اور ماحولیاتی تعمیر میں خواتین کے کردار کو بروئے کار لایا ہے،اور خواتین کے امور کو ترقی دینے نیز خواتین کے خوبصورت مستقبل کے لیے مختلف ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے پر تیار ہے۔

Related posts

چین کا آئچی -ناگویا ایشین گیمز 2026 میں پہلا گولڈ میڈل

Awam Express News

چین کا قومی دن, خاندان اور ملک کے لئے جذبات کی حقیقی ترجمانی

Awam Express News

ایس سی او کے رکن ممالک کے سربراہان حکومت (وزرائے اعظم ) کی کونسل کے چوبیسویں اجلاس میں لی چھیانگ کی شرکت

Awam Express News