National

اردو زبان کو نونہالان وطن سے آشنا کرنے کی اشد ضرورت:کاظم عابدی

الہ آباد – اردو زبان کو نونہالان وطن سے آشنا کرنے کی اشد ضرورت ہے کیوں کہ نئی نسل اردو سے نابلد ہوتی جہ رہی ہے ، اردو کے تئیں سرف سرکاری امداد پر منحصر ہونا قطعاً نہ کافی ہے- مذکورہ خیالات کا اظہار معروف ادیب کاظم عابدی صدر بزمِ یاراں نے کیا، وہ ادب گھر کریلی میں منعقدہ عالمی یومِ اردو کی تقریب مینی خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر گھر میں اردو کے اخبارات خریدے جائیں تاکہ اس زبان سے رشتہ استوار رہے. اردو ایک زندہ زبان اور شائستہ تہذیب ہے. اسکو مٹانے والے تاریخ کے نہاں خانوں میں گم ہو گئے
نورِ خدا ہے کفر کی ظلمت پہ خندہ زن،
پھونکوں سے یہ چراغ بجھایا نہ جائے گا،
بزرگ نقاد ڈاکٹر علی حیدر رضوی نے کلیدی خطبے میں کہا کہ اردو کا ایک درخشاں ستارہ عظیم ترقی پسند شاعر و ادیب ڈاکٹر علی عباس اُمید مرحوم کی شکل میں غروب ہو گیا۔ ڈاکٹر اُمید مرحوم متعدد کتابوں کے مصنف تھے، انہوں نے ہندی، اردو اور انگریزی زبانوں میں اپنی نگارشات بطور یادگار چھوڑی ہے، انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہمارا فریضہ ہے۔ اِسکے علاوہ ڈاکٹر یاسمین سلطانہ نقوی، خورشید ظفر ہلوری اور مردول کمار سنگھ لکھنؤ نے بھی اظہارِ خیال کیا، اس موقع پر مصنف مردول کمار سنگھ کی کتاب جنگِ آزادی میں مسلم انقلابیوں کی قربانی اور بزرگ شاعر خورشید ظفر ہلوری کی تصنیف دیوانِ خورشید ظفر کا اجراء بہی عمل میں آیا اور مہمانوں کا استقبال شال پوشی اور تحائف پیش کر کے کیا گیا۔ اس موقع پر عظیم شاعر ڈاکٹر علی عباس اُمید مرحوم کی یاد میں ایک شعری نشست کا بھی انعقاد کیا گیا۔ جس میں کثیر تعداد میں شعراء اکرام نے اپنے کلام پیش کئے۔ نظامت کے فرائض بختیار یوسف ایڈوکیٹ نے انجام دیئے۔ تقریب میں اہل قلم و دانشوران نے شرکت کی۔ الحاج احسان اللہ انصاری، بانی تعلیم گھر نے رسمِ شکریہ ادا کی

Related posts

دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء ہند کی مجلسِ عاملہ کا اہم اجلاس منعقد

Awam Express News

کوئی بھی جمہوریت اس وقت تکپھل پھول نہیںسکتی جب تک قانون کے سامنے برابری نہ ہو۔نائب صدر

Awam Express News

آئی او سی کے صدر تھامس باخ نے نیتا امبانی کی تعریفوں کے پُل باندھے  کہا کہ ریلائنس فاؤنڈیشن اولمپک اقدار کے مطابق کام کر ررہا ہے

Awam Express News