National

لکھنؤ حضرت گنج میں پانچ منزلہ عمارت منہدم، 5 لوگوں کی موت

اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ واقع حضرت گنج میں پانچ منزلہ عمارت منہدم ہونے کا اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے۔ اس حادثہ میں اب تک 5 افراد کی موت کی خبریں سامنے آ چکی ہیں اور کئی لوگوں کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ تقریباً 4 درجن افراد کے اب بھی ملبہ میں دبے ہونے کا اندیشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے عمارت منہدم ہونے کے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے ضلع انتظامیہ کے سینئر افسران کے ساتھ ہی ایس ڈی آر ایف و این ڈی آر ایف کی ٹیموں کو موقع پر جا کر راحت کام شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے زخمیوں کو فوراً اسپتال پہنچا کر ان کا مناسب علاج کرانے کی ہدایت بھی ضلع انتظامیہ کے افسران کو دی گئی ہے۔حضرت گنج علاقہ کے وزیر حسن روڈ پر واقع ’الایا اپارٹنمنٹ‘ نامی پانچ منزلہ عمارت منہدم ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ تقریباً 15 سال پرانی عمارت تھی اور آج آئے زلزلہ کے بعد اس میں کچھ مقامات پر شگاف پیدا ہو گئے تھے، لیکن کسی نے اس پر غور نہیں کیا۔ حادثہ کی خبر ملنے کے بعد اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک موقع پر پہنچے

Related posts

وزیر خارجہ جے شنکر نے ہندوستانی خصوصیات کے ساتھ بین الاقوامی تعلقات کی حمایت کی

Awam Express News

جموں وکشمیر حکومت نے 2023 میں کشمیر کی اندرونی سڑکوں پر وسیع پیمانے پر میکادمائزیشن حاصل کی

Awam Express News

عالمی غیر یقینی صورتحال کے باوجود بھارت کی برآمدی کارکردگی اچھی رہی ہے۔ نرملا سیتارامن

Awam Express News