China

چائنا میڈیا گروپ کے فلیگ شپ چینل سی سی ٹی وی ون کے2026 کے لئے اعلیٰ معیار کے پروگراموں کی فہرست جاری

16 دسمبر کو  چائنا میڈیا گروپ کے  فلیگ شپ  چینل سی سی ٹی وی ون نے بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی، جس میں 2026 کےلئے چینل کے اعلیٰ معیار کے 60 سے زائد شاندار پروگراموں پر مشتمل  فہرست جاری کی گئی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے تقریب میں شرکت کی۔اطلاعات کے مطابق سی ایم جی کے فلیگ شپ چینل سی سی ٹی وی ون کے ناظرین کی تعداد میں مسلسل چار سالوں سے اضافہ ہو رہا ہے، چینل کی ناظرین ریٹنگ سولہ سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، اور سال بھر میں ناظرین کی کل تعداد 1.061 ارب  تک پہنچ گئی ہے۔ سال2026 چین کے پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کے آغاز کا سال ہے۔ سی سی ٹی وی ون ملک کے پندرہویں  پانچ سالہ منصوبے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئےمزید اعلیٰ معیار کے پروگرام تخلیق کرےگا اور  ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور قومی احیاء کی ثقافتی بنیاد  کو  کو مستحکم کرنے کے لیے زیادہ خدمات سرانجام دےگا۔

Related posts

پندرہویں چائنا انٹرنیشنل ایوی ایشن اینڈ ایرو اسپیس ایگزیبشن کا افتتاح

Awam Express News

دیوارچین پر فوڈ ڈیلوری: ٹیکنالوجی کا اصل مقصد انسانیت کی خدمت

Awam Express News

"ایک ملک، دو نظام” کے نظریے کو فروغ دیں اور ایک خوبصورت وطن کی تعمیر جاری رکھیں، چن ہاؤ ہوئی

Awam Express News