Press Release

وزیر اعظم سے رنگ ناتھ مشرا کمیشن کے نفاذ کا مطالبہ

نئی دہلی 24جنوری(پریس ریلیز) آج الیاس اعظمی سابق ممبر آف پارلیمنٹ نے آل انڈیا مسلم او بی سی آرگنائزیشن کے مرکزی دفتر ممبئی کا دورہ کیا ۔آپ نے آل انڈیا مسلم او بی سی آرگنائزیشن کے قومی صدر شبیر احمد انصاری سے او بی سی کے مسائل و انکے کی حل پر بڑی دیر تک گفتگو کی۔ اس بات پر دونوں متفق ہوئے کہ اگر موجودہ حکومت مسلم اقلیت اور خصوص پس ماندہ مسلم لئے کچھ کرنے کے لیے سنجیدہ ہے تو سب سے پہلے رنگ ناتھ مشرا کمیشن کی سفارشات نافذ کرے۔اس موقع پر آل انڈیا مسلم او بی سی آرگنائزیشن کے قومی صدر شبیر احمد انصاری نے کہا کہ سچر کمیٹی، رنگ ناتھ مشرا کمیشن اور محمودالرحمن کمیٹی کے ذریعے مسلمانوں کو معاشی پسماندگی کی بنیاد پر ریزرویشن دینے کی سفارشات کو نافذ کرانے کے لیے مسلم ادارے ،تنظیمیں اور سیاست میں سر گرم ساتھی وزیر اغظم سے اب ایک واحد مطالبہ کریں کہ وزیر آعظم رنگ ناتھ مشرا کمیشن کی سفارشات نافذ کریں ۔دنیا کے ہر کونے سے وزیر اعظم اس بات کی یقین دہانی بار بار کراتے رہتے ہیں کہ وہ’’سب کا ساتھ سب کا وکاس ‘‘کے نظریہ کے تحت کام کررہے ہیں اور سب کا وکاس بھی چاہتے ہیں۔اب تو پسماندہ مسلمانوں کو سماجی اعتبار سے اوپر اٹھانے کی بھی بات ہو رہی ہے۔بی جے پی کی آل انڈیا میٹنگ میں وزیر اعظم نے بطور خاص مسلمانوں پر کسی بھی طری کی ریمارک نہ کرنے کی ممبران کو تلقین کی ہے۔اس سے ثابت ہے کہ پسماندہ مسلمانوں کے لیے مودی حکومت نرم گوشہ رکھتے ہیں ۔اب ضرورت اس بات کی ہے کہ مسلم تنظیمیں سیاسی افراد اور پسماندہ برادریوں کے لیڈران وزیر اعظم تک یہ بات پہنچائیں کہ وہ رنگ ناتھ مشرا کمیشن کی سفارشات کو نافذ کریں ۔

Related posts

بنگلور میں ہیرا گروپ مارٹ پر مبینہ غنڈہ گردی کا واقعہ در اندازعقیل و منیب نامی دو ملزمان گرفتار، ایف آئی آر درج

Awam Express News

جیو بھارت موبائل کے  لانچ کا اثر ۔ نہیں بڑھیں  گی سال بھر ٹیرف  قیمتیں

Awam Express News

رام پرکاش کپور کے انتقال پر ’یو ڈی او‘ کی تعزیتی نشست

Awam Express News