National

جرمن چانسلر فریڈرک مرز اگلے ہفتے ہندوستان کا دورہ کریں گے

نئی دہلی، 6نوری ۔ ایم این این۔ جرمن چانسلر فریڈرک مرز اگلے ہفتے ہندوستان کا دو روزہ دورہ کریں گے تاکہ تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع اور سلامتی سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دیا جاسکے۔وزیر اعظم نریندر مودی 12 جنوری کو احمد آباد میں جرمن رہنما کا استقبال کریں گے، وزارت خارجہ  نے پیر کو مرز اکے ہندوستان کے پہلے سفر کا اعلان کرتے ہوئے کہا۔جرمن چانسلر بنگلور بھی جائیں گے۔ وزارت خارجہ امور نے کہا کہ "یہ دورہ اعلیٰ ترین سیاسی سطح پر باقاعدہ بات چیت سے پیدا ہونے والی رفتار کو فروغ دے گا۔”اس نے کہا، "یہ دونوں ممالک کے لوگوں اور وسیع تر عالمی برادری کے فائدے کے لیے مستقبل کے حوالے سے شراکت داری قائم کرنے کے لیے ہندوستان اور جرمنی کے مشترکہ وژن کی تصدیق کرنے کا ایک قیمتی موقع فراہم کرے گا۔

Related posts

تعلیم محض معاش کا ذریعہ نہیں ہے، یہ معاشرے اور قوم کی خدمت کا ایک ذریعہ بھی ہے۔ صدر مرمو

Awam Express News

نئی تعلیمی پالیسی کو نافذ کرنے والی ہریانہ ملک کی پہلی ریاست ہوگی ۔ گورنر بنڈارو دتاترایا

Awam Express News

جمعیۃ علماء ہند کے وفد نے وقف ترمیمی بل 2024 پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے ساتھ طویل میٹنگ کی

Awam Express News