National

ملائم سنگھ یادو بعد از مرگ پدم وبھوشن سے نوازے گئے

ہندوستان کے 74ویں یومِ جمہوریہ سے قبل کی شام پدم ایوارڈس کا اعلان کر دیا گیا۔ اس بار مجموعی طور پر 106 ہستیوں کو پدم ایوارڈس کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماجوادی پارٹی محافظ ملائم سنگھ یادو کو بعد از مرگ پدم وبھوشن سے نوازا گیا ہے۔ ان کے علاوہ مغربی بنگال کے دلیپ مہالنوبس کو بھی بعد از مرگ پدم وبھوشن ملا ہے۔ انھوں نے طب کے شعبہ میں بے مثال کام کیا اور او آر ایس کا فارمولہ دیا تھا۔اس مرتبہ پدم ایوارڈ پانے والے جن ہستیوں کی فہرست جاری کی گئی ہے ان میں 6 پدم وبھوشن، 9 پدم بھوشن اور 91 پدم شری سے نوازے گئے ہیں۔ اس بار پدم ایوارڈس سے سرفراز ہونے والوں میں 19 خواتین شامل ہیں۔ فہرست میں غیر ملکیوں/این آر آئی/پی آئی او/او سی آئی کیٹگری کے دو شخص ہیں۔ اس بار 7 ہستیوں کو بعد از مرگ پدم ایوارڈ دینے کا فیصلہ ہوا ہے۔یومِ جمہوریہ سے قبل کی شام ملک کے نام صدر جمہوریہ کے خطاب کے بعد جاری فہرست کے مطابق آنجہانی سماجوادی پارٹی محافظ ملائم سنگھ یادو، موسیقار ذاکر حسین، آنجہانی دلیپ مہالنوبس، ایس ایم کرشنا، شرینوس وردھان اور آنجہانی بال کرشن دوشی کو پدم وبھوشن ایوارڈ ملا ہے۔

Related posts

مردم شماری کا آغاز، پوچھے جائیں گے 40 سوالات

Awam Express News

اگر ہمارے مذہبی معاملات میں مداخلت کی گئی تو ہم آپ سے آئین کی حد میں آخر دم تک لڑتے رہیں گے:وقف اورمساجد کے سلسلے میں صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی کا حکومتوں کو انتباہ

Awam Express News

قومی سلامتی کے مشیرنے علاقائی سلامتی میں اسٹریٹجک شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا

Awam Express News