National New Delhi Qatar

وزیر اعظم نے قطر کے امیر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی سے بات چیت کی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے قطر کے امیر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی سے بات چیت کی۔بات  چیت کے دوران، وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت قطر کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے اور اس کی خودمختاری اور سالمیت کی خلاف ورزی کی سخت مزمت کرتا ہے۔دونوں قائدین نے مکالمے اور سفارتکاری کے ذریعہ خطے میں امن و استحکام کی بحالی کی فوری ضرورت پر زور دیا۔وزیر اعظم نے اس چنوتی بھرے دورے میں قطری قیادت کے ذریعہ بھارتی برادری کی مسلسل حمایت  اور حفاظت کے لیے ان کی ستائش بھی کی۔

وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا؛

’’قطر کے امیر، میرے بھائی عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی  سے بات چیت کی۔ ہم قطر کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں اور اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت  کی کسی بھی طرح کی خلاف ورزی کی پرزور مزمت  کرتے ہیں۔ ہم نے مکالمے اور سفارتکاری کے ذریعہ خطے میں امن و استحکام کی بحالی کی فوری ضرورت پر زور دیا ۔  میں نے اس چنوتی بھرے دور میں قطر میں بھارتی برادری کے لیے ان کی مسلسل حمایت اور تحفظ کے لیے ان کی ستائش کی۔

@TamimBinHamad‘‘

Related posts

ہندوستان آج تیسرا سب سے بڑے اسٹارٹ اپ ملک بن چکا ہے۔ انوراگ ٹھاکر

Awam Express News

جیو نے لانچ کئے نئے ’ جیو۔ نیٹ فلیکس پری پیڈ پلان‘

Awam Express News

قطر نے 8 ہندوستانی شہریوں کو موت کی سزا سنائی

Awam Express News